دودھ پینا ہوا5/روپئے مہنگا

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بنگلورو:۔پٹرول ڈیزل،کھانے کا تیل ،گیس سلنڈرپھر بجلی کے نرخوں میں اضافے کے پیچھے ہی اب نندنی دودھ کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوچکاہے،اب گاہکوں کو پانچ روپئے کی اضافی قیمت دیکر نندنی کادودھ پینا پڑیگا۔پچھلے ایک مہینے سے دودھ کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کیلئے کرناٹکا مِلک فیڈریشن نے وزیراعلیٰ بسوراج بومئی سے مطالبہ کررہے تھے اور انہوں نے فی لیٹر دودھ پر پانچ روپئے اضافہ کرنے کی گذارش کی تھی۔وزیر اعلیٰ نے اس سلسلے میں متعلقہ افسروں کے ساتھ تبادلہ خیال کرنے کے بعدآج پانچ روپئےکی قیمت بڑھا دی ہے۔پچھلے پانچ چھ مہینوں سے کے ایم ایف کے ذریعے سے دودھ کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کا مطالبہ کیاجارہاتھا،لیکن حکومت اس مطالبے کو ٹالتی آرہی تھی،بلآخر آج وزیر اعلیٰ نے اضافہ قیمتوں کیلئے منظوری دے دی ہے۔