اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں روس کو معطل کرنے کی قرارداد منظور، ہندوستان نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا

نیشنل نیوز
واشنگٹن:۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے جمعرات کو روس کو اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل (یو این ایچ آر سی) سے معطل کرنے کی قرارداد منظور کر لی۔قرارداد کے حق میں 93 ممالک نے ووٹ دیا جب کہ چین، کیوبا، بیلاروس، بولوبیا، ویت نام سمیت 24 ممالک نے روس کو معطل کرنے کی تجویز کے خلاف ووٹ دیا۔واضح رہے بھارت، پاکستان، قطر، میکسیکو، ملائیشیا، مالدیپ، عراق، اردن، جنوبی افریقہ، سری لنکا، متحدہ عرب امارات اور مصر سمیت 58 ممالک نے اس قرارداد پر ہونے والی ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا ۔یہ قرارداد امریکہ اور دیگر مغربی ممالک کی قیادت میں یوکرین میں روسی افواج کی جانب سے مقامی لوگوں کے انسانی حقوق کی مبینہ وحشیانہ خلاف ورزیوں کے خلاف لائی گئی تھی۔