شہباز شریف پاکستان کے 23ویں وزیراعظم منتخب

ایڈیٹر کی بات سلائیڈر

اسلام آباد:۔پاکستان مسلم لیگ( ن) کے صدر میاں محمد شہباز شریف اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ کے صدرشہبازشریف کو174 ارکان اسمبلی نے ووٹ دیے جبکہ مدمقابل تحریک انصاف کے امیدوار شاہ محمود قریشی کے حق میں کوئی ووٹ کاسٹ نہیں ہوا، نومنتخب وزیراعظم شہبازشریف وزارت اعظمی کے عہدے کا کل شام حلف اٹھاچکے ہیں۔ یاد رہے اس سے قبل 09 اپریل 2022ء کو وزیراعظم عمران خان کیخلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد اکثریتی ووٹوں سے کامیاب ہوئی تھی تحریک عدم اعتماد کے حق میں بغیر پی ٹی آئی کے منحرف ارکان 174 ووٹ پڑے تھے۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعظم کے الیکشن کا بائیکاٹ کردیا ۔پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج کوئی جیت کر بھی ہارے گا اور کوئی ہار کر بھی جیتے گا ‘ وزارت عظمیٰ کے الیکشن کا بائیکاٹ کرتے ہیں ، پارٹی کے اجتماعی فیصلے کو سامنے رکھتے ہوئے مستعفی ہونے کا اعلان کر رہے ہیں ، آن دی فلور جی ڈی ،مونس الہیٰ ،زبیدہ جلال سمیت ساتھ دینے والوں کا شکر یہ ادار کرنا چا ہتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ آئینی عمل نے اپنے اختتامی مرحلے کو پہنچنا ہے ، آج انتخابی عمل ہوگا کوئی کامیاب ہوگا اور کوئی آزاد ہوگا ، جن لوگوں نے وفاداری تبدیل نہیں کی انکا مشکورہوں ، دو راستے ہیں، ایک خودمختاری کا اور دوسرا غلامی کا ، دوسری طرف ایک تحاد بیٹھا ہے، یہ غیر فطری اتحاد ہے ، تاریخ گواہ ہے کہ ان میں کوئی ہم آہنگی نہیں، اسی اتحاد میں بے نظیر بھٹو کی کردار کشی کرنے والے ہیں، 3سال اور 8 ماہ ایم کیو ایم سندھ میں اپوزیشن کا کردار ادا کرتے رہے، کہاجارہاہے کہ 37نکاتی معاہدہ ہواہے۔وائس چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ ہوسکتاہے کچھ لوگ سمجھیں کہ کسی نے بہت کچھ پالیا، کچھ لوگ سمجھیں گے انہوں نے بہت کچھ کھو دیا، آج کوئی جیت کر بھی ہارے گا اور کوئی ہار کر بھی جیتے گا ، کہتے ہیں کہ عمران خان نے کیادیا،عمران خان نے قوم کوخودداری دی اسی لیے قوم نے گزشتہ روز عمران خان کی آواز پر لبیک کہا۔ انہوں نے کہا کہ جب دنیا کورونا کی لپیٹ میں تھی تو عمران خان نے جانوں اور معیشت کی حفاظت کی، عمران خان نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ اردو میں بات کی جائے، عمرا ن خان نے قومی ثقافت اور قومی لباس کو فروغ دیا۔