کوویڈکی دوسری لہر پر قابو پانےکیلئے حکومت ہر طرح کی مدد کریگی: راگھویندرا

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر

شیموگہ:۔ کورونا کی بڑھتی ہوئی تعداد سے نمٹنے کیلئے حکومتی سطح پرتمام ضروری سہولیات مہیا کی جائیںگی عوام سے اپیل ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں ۔ اس بات کا مطالبہ رکن پارلیمان بی وائی راگھویندرا نے عوام سے کیا ہے۔ انہوں نے شیموگہ میڈیکل کالج میں کوویڈ کی دیکھ بھالی کے تعلق سے اٹھائے جارہے اقدامات کے تعلق سے سینر عہدیداروں اور طبی عملے سے ملاقات کی اوربعد ازاںصحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فی الحال میگان اسپتال میں کوویڈ مریضوں کیلئے 700 سے 800 آکسیجن بیڈ دستیاب ہیں اور 250 کوویڈ مریض زیر علاج ہیں ۔ غیر کوویڈ مریضوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ میگان میں فراہم کی جانے والی سہولیات کو بغیر کسی ہچکچاہٹ کے استعمال کرسکتے ہیںانہیں کسی طرح کی کمی محسوس ہونے نہیں دیا جائےگا۔انہوں نے بتایا کہ جن مریضوں میں کورونا کی علامات دکھائی دےرہی ہیںصرف انہیں ہی میگان سپتال میںزیر علاج رکھیں ، جن میں علامات نہیں ہیں انہیں ہوم کوارنٹائن کرنا چاہئے۔ پڑوسی اضلاع سے کوویڈ مریض علاج کیلئے آرہے ہیں۔ میگان پرتھوڑا دباؤ پڑا ہےلیکن آکسیجن کی کوئی کمی نہیں ہے۔یہاں 16 ہزارلیٹر آکسیجن اسٹوریج ٹینک نصب کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہر دو دن بعدجندال سےآکسیجن کی سربراہی کی جارہی ہے۔ضلع میں روزانہ 2 ہزار سے زیادہ کوویڈ ٹیسٹ کروائے جاتے ہیں۔ پڑوسی اضلاع کے نمونےبھی یہاں جانچ کیلئے بھیجے گئے ہیں ، نتائج ملنے میںتاخیرہورہی ہے اگلے دو دنوں میں بہتری لانے کی یقین دہانی کی ۔24 گھنٹوں کے اندر نتیجہ فراہم کرنے کی رکن پارلیمان نے ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال میگان میں سی ٹی اسکیان دستیاب ہے اور ضرورت پڑنے پر نجی کمپنیوں کے ساتھ معاہدے کرکے ان سےفائدہ اٹھانے کو کہا گیا ہے۔اس اجلاس میں سمس ڈائریکٹر ڈاکٹر سدپا، ڈاکٹر شری دھر، ایس پی لکشمی پرساد، ضلع پنچایت سی ای او ویشالی، اڈیشنل ڈپٹی کمشنر انورادھاوغیرہ موجودتھے۔