کمیشن کے دھندے پر پابندی عائدکی جائے:شری کانت

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔ 40 فیصد کمیشن کے معاملے میں اڈپی کی ایک لاڈج میں خودکشی کرنے والے سنتوش پاٹل کے لکھے گئے ڈیٹھ نوٹ کی بنیاد پر فوراً ایف آئی آر داخل کرتے ہوئے وزیر ایشورپا کے خلاف ریاستی حکومت کو سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ جے ڈی ایس لیڈرایم شری کانت نے کیا ہے۔ انہوں اس سلسلے میں ایک اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت میں حد سے تجاوز کرچکے کمیشن کے کاروبار سے ٹھیکیداروںکو خودکشی کرلینے کی نوبت آرہی ہے اور اس سے عوامی کام بھی متاثر ہورہے ہیں۔ 40 پرسنٹ کمیشن جو پہلے ہی ایم ایل اے، وزراء کو ادا کرنے پڑتے ہیں اسکے نتیجے میں ٹھیکیداروں کو قرضہ سے لائی ہوئی رقم میں کام کرنا پڑتا ہے۔ کام ختم ہونے کے بعد بل کی ادائیگی کیلئے انہیں ستایا جاتا ہے۔ جس کی وجہ سے ٹھیکدار جنہیںبروقت قرضہ کی ادائیگی ناممکن ہوجاتی ہے اس رقم کا سود ادا کرتے کرتے یہ لوگ حیران ہوجاتے ہیں۔ بلاآخر انکے پاس خود کشی کے سوا کوئی راستہ باقی نہیں بچتا ۔ لہٰذا ریاستی حکومت کو اس کمیشن کے دھندے کو مکمل طور پر ختم کرنے کی ضرورت ہے کہتے ہوئے ایم شری کانت نے حکومت پر دبائو ڈالاہے۔