مہنگائی کے خلاف ایس ڈی پی آئی کا احتجاج

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ: بی جے پی حکومتیں اشیاء ضروری سمیت دن بہ دن پیٹرول ، ڈیزل ، گیس سلنڈر کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کررہی ہے جس کی مخالفت میں آج ضلعی ایس ڈی پی آئی کی جانب سے بڑے پیمانے پر احتجاجی ریالی کا اہتمام کیا گیا۔ ریالی میں سلنڈر کا جنازہ نکالاگیااور گاڑیوںکی پیدل نمائش کرتے ہوئے حکومت کو آگاہ کیا گیا۔ پارٹی کے کارکنوں نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ روزانہ پٹرول، ڈیزل، گیس سلنڈر، روز مرہ کی ضروری اشیاء، پکوان کا تیل ، سمنٹ، لوہا اور دیگر کئی ضروری چیزوں کی قیمتوں کو حدسے زیادہ بڑھاتے ہوئے مرکز اورریاستی حکومتیں عوام مخالف پالیسیوں کو نافذ کرتی جارہی ہے۔ایک طرف عوام بے روزگاری سے پریشان ہے، دوسری طرف کسان راحت نہ ملنے سے خود کشی کررہے ہیں۔ اسکے علاوہ اوربھی کئی سنگین مسائل ہیں جنہیں حل کرنا آج کی اشد ضرورت ہے لیکن بی جے پی حکومتیں اور وزراء محض اشتعال انگیزبیانات دینے، فرقوں کے درمیان نفرت پیداکرنے اور موجودہ سنگین مسائل سے اپنے آپ کو محفوظ کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ سنگھ پریوار کے ایجنڈے کو لاگو کرنے میں سرگرم بی جے پی حکومت اپنے ناکام انتظامیہ کو چھپانے کیلئے فرقہ وارانہ تشدد کو برپاکررہی ہےاوراسطرح عوام کی توجہ دوسری جانب مبذول کر واتے ہوئے اپنے آپ کو محفوظ کررہی ہے۔ کوویڈ کے مشکل حالات میں اسطرح مہنگائی کو بڑھانےوالی بی جے پی حکومتوں کے خلاف ایس ڈی پی آئی نےشدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔ اس دوران پارٹی کے اراکین موجودتھے۔