بلآخر ملزم ایشورپانے وزارت سے دیا استعفیٰ

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر نمایاں
بنگلورو:۔سینئربی جے پی لیڈر اورریاستی وزیر کے ایس ایشورپانے آج اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیاہے۔ٹھیکدار سنتوش پاٹل سے کمیشن لینے کے معاملے کو لیکر اُٹھنے والے الزامات کے بعد سنتوش پاٹل نے خودکشی کرتے ہوئے اس کی موت کی ذمہ داری ایشورپا پر عائدکی تھی،اس سلسلے میں ایشورپاکے خلاف معاملہ بھی درج کیاگیاہے۔پورے معاملے کے دوران ریاست بھر میں ایشورپاکے استعفے کامطالبہ ہوتارہا،پہلے تو ایشورپانے اپنے عہدے سے نہ ہٹنے کی بات کہی تھی لیکن اپوزیشن جماعتوں اور عوام کی جانب سے بڑھتے دبائو کو دیکھتے ہوئے بی جے پی ہائی کمان اور وزیر اعلیٰ بسوراج بومئی نے انہیں استعفیٰ دینے کی ہدایت دی۔آج شام انہوں نے بی جے پی دفترمیں پریس کانفرنس کے دوران اپنے استعفے کا اعلان کیاہے۔