ضلع کانگریس کارکنان کے ذریعہ ایشورپا کے گھر کےمحاصرہ کی کوشش 

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ :۔ٹھیکدار سنتوش پاٹل کی خود کشی کےذمہ دار وزیر ایشورپا کو کابینہ سے برخاست کرنے اور انہیں وزیر کے عہدے سے برطرف کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ،آج ملیشورم نگر میں واقع ایشورپا کے گھر کا محاصرہ کرنے جارہے ضلعی کانگریس کارکنان کوریلوے کراسنگ کے قریب ہی پولیس نے حراست میں لے لیا ۔ ضلع کانگریس دفتر سے پارٹی کارکن نے گاڑیوں میں سوار ہوکرہولے بس اسٹاپ کے قریب احتجاج کیا بعد ازاں وزیر ایشورپا کی رہائش گاہ تک پہنچنے کی کوشش کی تو پولیس نے ضلع کانگریس صدر ایچ ایس سندریش سمیت 30 سے زائد کارکنوں کو حراست میں لے کر ڈی اے آر گراؤنڈ لے گئی۔صبح سے ہی ایشورپا کے گھر کے اطراف پولیس کا سخت بندوست کیا گیاتھا۔ اس دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان ہاتھا پائی ہونے اوربحث ومباحثے کے ماحول سے علاقے میں کشیدگی کا ماحول دکھائی دیا۔مظاہرین مطالبہ کرتے رہے کہ کنٹرایکٹر سنتوش پاٹل خودکشی کیس کی مکمل تحقیقات کرائی جائے۔ ایشورپا کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی انہیں فوراً گرفتار کیا جانا چاہئے۔ مظاہرین نے انہیں کابینہ سے نکالنے کیلئےنعرے لگائے۔ اس موقع پر کانگریس قائدین میں ایچ سی یوگیش، ایس پی دنیش، این رمیش، اکیری رمیش کے رنگناتھ، موہن، بابو،واحید اڈو، چیتن اور لوکیش سمیت تقریباً 30 کارکنوں کو حراست میں لیا گیا ہےاور 60 سے زائد کارکنوں نے اس احتجاج میں شرکت کی تھی۔