ایشورپا کا استعفیٰ دینا اخلاقی نہیں تھا، انہیں فوراًگرفتار کریں:پرسننا کمار

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔کے ایس وزیر ایشورپا کااستعفیٰ دینا اخلاقی نہیں تھا۔ انکا یہ کہنا کہ پارٹی کو شرمندگی اٹھانا نہ پڑے اس ڈر سے انہوں نے استعفیٰ دیا ہے یہ جھوٹ بات ہے۔ انکی باتوں پر شیموگہ اورریاست کی عوام یقین نہیں کریگی ۔ اس بات کا الزام سابق رکن اسمبلی اورکے پی سی سی ترجمان کے بی پرسننا کمار نے کیا ہے۔ انہوں نے آج اس سلسلے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ سنتوش پاٹل کی موت کے بعد جب ایشورپا کا نام ایف آئی آر میں آیاتھا اسی وقت اگر وہ استعفیٰ دے دیتے تو انکا استعفیٰ اخلاقی طور پر کی گئی قربانی کہا جاسکتا تھا لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا ۔انہیں فوری طور پر گرفتار کیا جانا چاہئےاور غیرجانبدارانہ تحقیقات ہونی چاہئے۔ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سے اس کیس کی تحقیقات کروائی جانی چاہئے۔تبھی جاکر سچائی کو باہر لانا ممکن ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایسا نہیں ہوتا ہے تو ہم انکے خلاف شدید جدوجہد کریںگے۔