بنگلورو:۔سنتوش پاٹل کی خودکشی کے پیچھے کس کاہاتھ ہے یہ جلد واضح ہوجائیگا،سنتو ش پاٹل نے کسی بھی طرح کا دیتھ نوٹ نہیں لکھاہے صرف واٹس پر ہی ایک پیغام گردش کررہاہے۔قومی امکانات ہیں کہ سنتو ش پاٹل کی موت کے پیچھے کانگریس پارٹی کا ہاتھ ہے۔اس بات کااظہار بی جے پی کے ریاستی صدر نلین کمار کٹیل نے کیاہے۔شہرمیں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ جس وقت کانگریس حکومت تھی اُس دوران ڈی وائی ایس پی گنپتی نے خودکشی کے دوران وزیر داخلہ کے جے جارج کا نام ظاہرکرنے کے بعد بھی جارج کو گرفتارکیوں نہیں کیاگیا؟سدارامیا حکومت کے دوران کانگریس کے24 کارکنوں کا قتل ہواتھا،اس پر سدارامیا کو جیل کیوں نہیں بھیجاگیا؟گھوٹالے میں ملوث کے پی سی سی کے صدر کو جیل میں رہنا چاہیے تھا لیکن وہ باہر کیسے گھوم رہے ہیں؟اسس وقت ریاستی یوتھ کانگریس کے ریاستی صدر نلپاڈ پر دس مقدمے زیر سماعت ہیں،انہیں بھی جیل بھیجنے کی ضرورت ہے۔مزید انہوں نے کہاکہ کانگریس موت پر سیاست کررہی ہے۔
