شیموگہ:۔بی جے پی کوبدنام کرنےاور نقصان پہنچانے کیلئے دادی (اندراگاندھی )کے ہاتھ سے ہی ممکن نہیں ہواہے تو پوتا(راہل گاندھی) کیا بگاڑ سکتاہے۔یہ سوال ملزم اور رکن اسمبلی کے ایس ایشورپانے اٹھایاہے۔انہوں نے آج یہاں اپنے گھر پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ایمرجنسی کےدوران اندراگاندھی نے بی جے پی کوکچلنے کی کوشش کی تھی لیکن وہ اس میں کامیاب نہیں ہوئی تھیں،اب کیا یہ کام ان کے پوتے راہل گاندھی سے ممکن ہے۔مزید انہوں نے کہاکہ سنتوش کا قتل ہواہے یا اس نے خودکشی کی ہے،اس سلسلے میں تحقیقات کےبعدہی سچائی سامنے آئیگی،سنتوش کے معاملے میں میرا غلط استعمال کیاجارہاہے،انہوں نے کہاکہ سدارامیا،ڈی کے شی اور ایچ ڈی کمارسوامی میری گرفتاری کا مطالبہ کررہے ہیں،انہیں اپنے دل سے یہ سوال کرنے کی ضرورت ہے کہ کیا میں ایسا کرسکتا ہوں۔جب یہ لوگ میری گرفتاری کامطالبہ کررہے ہیں تو انہیں یہ بھی سمجھنے کی ضرورت ہے کہ ڈی وائی ایس پی گنپتی کی خودکشی کے معاملے میں اُس وقت کے وزیر داخلہ جارج کا نام سامنے آنے کے باوجود بھی جارج سے استعفیٰ نہیں لیاگیاتھا،تو میری گرفتاری کا مطالبہ کس بنیاد پر کیاجارہاہے۔
