کینیڈا، مسجد سے نکلنے والے نمازیوں پر فائرنگ، 5 زخمی

انٹرنیشنل نیوز سلائیڈر
 ٹورنٹو:۔ٹورنٹو میں اس وقت فائرنگ کی گئی جب عشاء کی نماز ادا کرنے کے بعد نمازی مسجد سے گھروں کی جانب جا رہے تھے۔کینیڈا کے علاقے ٹورنٹو کی مسجد سے نکلنے والے نمازیوں پر فائرنگ کے واقعے میں 5نمازی زخمی ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹورنٹو کی مسجد میں اس وقت فائرنگ کی گئی جب عشا کی نماز ادا کرنے کے بعد نمازی مسجد سے گھروں کی جانب رواں دواں تھے۔فائرنگ کے نتیجے میں 5نمازی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ٹورنٹو پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان ڈیوڈ ریڈزک کے مطابق مسلح شخص نے مسجد سے باہر نکلنے والے نمازیوں کے ایک گروپ پر فائرنگ کی اور فرار ہوگیا۔ ڈیوڈ ریڈزک نے مزید کہا کہ زخمیوں کو مذہبی عقائد کی وجہ سے نشانہ بنایا گیا یا کوئی ذاتی رنجش تھی ، تاہم اس کا تعین کرنا ابھی باقی ہے۔ مسلم کمیونٹی نے فائرنگ واقعے کے ذمہ داروں کو کٹہرے میں لانے کا پُر زور مطالبہ کیا ہے۔