داونگیرے:۔ سوابھیمانی یس سی” یس ٹی تنظیموں کے اشتراک سے بروز چہارشنبہ یعنی آج20 اپریل کو دستور بچاؤ احتجاجی ریلی اور بیداری اجلاس منعقد کیا گیا ہے اس بات کی اطلاع کانگریس لیڈر ہُدیگیرے رمیش نے اخباری کانفرنس کے ذریعے دی ، چنگیری میں صبح 10:30 بجے آئی بی سرکل میں ثقافتی ٹیم کے ساتھ افتتاح کے بعد چنگری جاؤلی کلیان منٹپ میں اجلاس منعقد ہوگا ،ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر ملک میں اپنی ایک پہچان رکھنے والے عظیم سماجی مفکر اور سماجوادی نظریا ت کی حامل شخصیت رہے ہیں ،ہزاروں سال سے پسماندگی کا شکار طبقات سماج کے تین بیداری پیدا کرتے ہوئے دستور ہند کے ذریعہ سماجی تحفظ دے کر ‘یس سی ‘ یس ٹی ‘ طبقات میں جذبہء احساس خوداری پیدا کی گئی ،مگر اس وقت ہمارے اُوپر راج کرنے والی حکومتیں آج دستور ہند کے خلاف جارہی ہیں ہمارے سماج ی حقوق اور سہولیات کو کتم کرنے کی کوششیں کرنے تلی ہوئی ہیں جو بہت ہی بھیانک ناانصافی کی جانب بڑھ رہی ہیں مفاد پرست اور منصوبہ بند سازشی ذہن رکھنے والی طاقتوں کے اشارے پر یہ حکومتیں کام کرنے والی حکومتوں کے خلاف ہمارے سماج کے مختلف تنظیموں کے اشتراک سے منظم طریقہ سے جدوجہد ناگریز ویرا شیوا جنگم ،بیڑا جنگم، کے نام پر پسماندہ طبقات کے سرٹیفیکٹ لینا بند کرے ویراشیوا جنگم اب تک لئے ہوئے پسماندہ طبقات کے سرٹیفکیٹ منسوخ ہونے چاہیئے اور آج کل ویراشیوا جنگم اور بیڑرا جنگم درج کروارہے اسکول داخلہ میں اُن کے والدین کی بنیادی اسکول سرٹیفکیٹ کام کھانے پینے سے متعلق ،رواج کے مطابق اُ ن کی زندگی ،اور پچھلے اُن کے خاندانی طور پر جانچ کرتے ہوئے یس سی یس ٹی پسماندہ طبقات کے نام پر نقلی سرٹیفیکٹ کو منسوخ کرتے ہوئے ایسے دستاویزات فراہم کرنے والے افسران کے خلاف قانونی کاروائی ہونی چاہیئے ،معزز جج ناگموہن داس کی سفاراشات کے پیش نظر دستور کی رو سے ہماری آبادی کے تناسب کے اعتبار سے ریزرویشن کی مقداریس سی یس ٹی کے لئے کم از کم ’15’ سے ’17’ اور پسماندہ طبقات کے لئے ‘3’ سے ‘7.5’ فیصد ریزرویشن بڑھانا ہوگا اِن تمام معاملات کے حل کے لئے اور دستور ہند کے تحفظ کے لئے یہ احتجاجی ریلی نکالی جائیگی ،اس موقع پر اے بی رامچندرپا وغیرہ موجود رہے۔
