رسول مارکیٹ کی خالی جگہ پر کمرشیل کامپلکس کی تعمیر کا مطالبہ

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر

شیموگہ:شیموگہ شہر کے وسط میں واقع امیر احمد سرکل میں رسول مارکیٹ کی خالی جگہ کوایک بہترین تجارتی کمپلیکس یا کمرشل کمپلیکس میں تبدیل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے مرکزِ سنی جامعہ علماء کمیٹی گاندھی بازار شیموگہ کے نائب صدر انصر احمدنے ڈسٹرکٹ وقف اڈوائزر کمیٹی شیموگہ سے مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے اس سلسلے میں اپنی درخواست رکھتے ہوئے کہا ہے کہ شیموگہ شہر کے قلب میں واقع امیر احمد سرکل میں آنے والےرسول مارکیٹ کا ایک وسیع احاطہ پچھلے کئی سالوں سے خالی پڑا ہوا ہے۔اس خالی جگہ کا اگر صحیح طریقے سے استعمال کیا جاتا ہے تو شہر کے کئی نوجوان جوبے روزگاری کا شکار ہوکر پریشان حال ہیں انہیں تجارت کا کچھ انتظام کرنا ممکن ہوجائیگا۔ایک اندازے کے مطابق اس خالی جگہ میں کم ازکم 200 دکانیں بن سکتی ہے جس کے ذریعہ شہر کے نوجوانوں کو روزگار کے ذرائع بھی مل سکتے ہیں۔ لہٰذا وقف بورڈ سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ جلد از جلد اس جگہ کی صفائی کرکے ایک اچھا تجارتی کمپلیکس بنانےپر توجہ دیں۔اس موقع پرانصر احمد،محمود نہال، عرفان خان، عبدالرؤف، چاند پاشا، موجود تھے۔