میں وزارتی عہدے کا مطالبہ نہیں کررہا ہوں : ایچ ہالپا

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
ساگر:۔میں وزارتی عہدے کا مطالبہ نہیں کر رہا ہوں، لیکن اگر پارٹی سے مجھےوزارتی عہدہ دیا جاتا ہے، تو میں اسے مؤثر طریقے سے سنبھالنے کیلئے تیار ہوں۔اس بات کا اظہاررکن اسمبلی ایچ ہالپا نے کیا ہے۔ انہوں نےتحصیلدار دفتر میںآج صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں بالآخر پارٹی کے فیصلے پر قائم ہوں۔ضلع میں ارگا گیانیندرا اور کے ایس ایشورپادو موثر وزیر تھے۔ لیکن ایشورپا نے سیاسی ہلچل اور مخالفت کی وجہ سے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ شیموگہ ضلع میں کسی اور وزیر کو مقرر کرنا پارٹی پر منحصر ہے۔ یہ انتخابی سال ہےاگر پارٹی کے سینئرمجھے موقع دیتے ہیں تو میں اس ذمہ داری کو موثر طریقے سے نبھانے کیلئے تیار ہوں۔ وزیر اعلیٰ شیموگہ کے دورے پر ہیں اور ضلع کی ترقی پر وزیر اعلیٰ کی توجہ مبذول کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ساگر اسمبلی حلقہ میں بغیر حکم ، جنگلات، کرور بھارنگی نیٹ ورک اور شراوتی بیک واٹرکے متاثرین کے مسائل پر وزیر اعلیٰ کی توجہ مبذول کروائی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ ساگر بلدیہ کیلئے خصوصی بجٹ بھی مانگاجا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے دور میں معیار پر بہت زور دیا گیا ہے۔ ماضی میں 8.65 کروڑکی لاگت پر نئے دفتری کمپلیکس کی تعمیر کی لاگت پر غور کیا گیا۔ گراؤنڈ فلور کے ساتھ چار منزلہ عمارت تعمیر کی جا رہی ہےجس کا مقصدبیشتر محکموں کو ایک ہی چھت کے نیچے لانا ہے۔ اضافی بجٹ کی تجویز پیش کی گئی ہے اور توقع ہے کہ اگلے سال تک مکمل ہوجائے گی۔اس موقع پرمیونسپل صدر مدھورا شیوانند، نائب صدر وی مہیش، اراکین میں گنیش پرساد، بی ایچ لنگراج، ڈی توکارام، سنتوش شیٹ، ستیش سمیت دیگر موجودتھے۔