ساگر:تعلقےکی سرکاری اسپتال میں آنکھوں کےماہر ڈاکٹر پرمود نے آنکھ کے اندر موجود3 سینٹی میٹر لمبا کیڑا نکال کر ایک مخصوص سرجری کو کامیاب بنایا ہے۔گزشتہ دو مہینوں سےتعلقہ کے منڈگلے گاؤں کے ایک 19 سالہ نوجوان کی آنکھوں میں بار بار پانی آنا، آنکھوں میں جلن،آنکھیں سرخ رنگ میں تبدیل ہونے جیسی علامتیں سامنے آرہی تھیں۔ اس نوجوان نے شہر کے ماہر ڈاکٹر سمیت دیگر جگہوں پر معائنہ کرایا تھالیکن اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوا۔منگل کو نوجوان نے ساگر کے ماہر امراضِ چشم ڈاکٹرپرمودکے پاس پہنچ کر معائنہ کرایا۔ ڈاکٹر پرمود نے مائیکرو اسکوپ سے آنکھ کا معائنہ کرنے پر اندر ایک عجیب کیڑاپائے جانے کی تصدیق کی ۔جس کے بعد نوجوان کواسپتال میں داخل کرتے ہوئے تقریباً آدھے گھنٹے تک اس کی سرجری کی گئی اور ایک 3سینٹی میٹرجتناکیڑا نکالاگیا ۔ سرجن ڈاکٹر پرپا کے کہنے پر ڈاکٹر پرمود کو سرجری کیلئے ڈاکٹر سبودھ، ڈاکٹر یشونت، زبیدہ علی اور وسنت نے مدد کی ۔ سرکاری اسپتال میں ایسی نایاب سرجری کا ہونا واقعی خوشی کی بات ہے۔
