کیسری او رخاکی کیا ایک ہوگئے ہیں؟

ایڈیٹر کی بات سلائیڈر نمایاں
از:۔مدثراحمد۔شیموگہ۔کرناٹک۔9986437327
بنگلورو:۔ہبلی میں پولیس تھانوں پر ہوئے حملے پر مسلم نوجوانوں کو ملزم قرار دیتے ہوئے محکمہ  پولیس ،حکومت اور عام لوگ پولیس کی تائید میں کھڑی ہوئی ہے،لیکن بی جے پی اور سنگھ پریوارکی جانب سے پولیس تھانوں پرہونے والے حملوں کے دوران پولیس ہی ملزم بن جاتی ہے کیونکہ ان سنگھیوں کو پولیس کی تائید رہتی ہے۔سال2011 میں ڈی وی سدانند گوڈا وزیر اعلیٰ تھے تو اُس دوران جالسور نامی علاقے میں ہندو تنظیم کے کارکنوں نے مسلم لڑکے اور ہندولڑکی کو پکڑکر پولیس کے حوالے کئے تھایہ ایک غیر اخلاقی پولیس گری کا معاملہ تھا،اس معاملے میں ہندو تنظیم کے کارکنوں کے خلاف کیس درج کرنے کی ضرورت تھی،لیکن حکومت نے نہ ہندو تنظیم پر کیس عائدکروایاتھانہ ہی لڑکا لڑکی پر کیس عائدکیاگیاتھا۔جب پولیس نے لڑکے اور لڑکی کو رہا کردیاتو اُس دن رات گیارہ بجے ہندوتنظیم کے کارکنان پولیس تھانے کے سامنے جمع ہوکر پولیس اہلکاروں پر پتھرائو کرنے لگے تھے،جس میں ایک خاتون اے ایس آئی،پولیس سب انسپکٹر اور پولیس کانسٹیبلوں کے سرپر شدید چوٹیں آئی تھیں،پورے کا پورا تھانہ خون کے چھینٹوں سے بھراپڑاتھا۔اتنا سب ہونے کے بعد پولیس نے لاٹھی چارج کی اور کچھ نوجوانوں پر ایف آئی آر درج کیاتھا۔اس کے کچھ دن بعد پولیس نے بی جے پی اور ہندوتوا تنظیم کے لیڈروں پر عائدکردہ مقدمے کو غلط قرار دیتے ہوئے ایف آئی آر کو منسوخ کیاگیاتھا،حکومت نے اُ س دوران ایس پی سمیت کئی اعلیٰ اہلکاروں کاتبادلہ کیاتھا۔تھانے میں مارکھانے والے پولیس اہلکار خود ملزم بن گئے تھے۔معاملہ یہیں ختم نہیں ہوا،کئی پولیس اہلکاروں کو سسپنڈکیاگیا،جس کے بعد پولیس اہلکاروں کی بیویوں نے احتجاج کیاتھا اورحکومت کے اس فیصلے کے خلاف آواز اٹھائی تھی۔اس احتجا ج پر حکومت نے توجہ ہی نہیں دی تھی،افسوس کی بات یہ بھی تھی کہ اس معاملے کے بعد ہندو کارکنوں نے وی ایچ پی کے بیانر تلے پولیس کےخلاف احتجاج کیاتھا اور پولیس اہلکاروں کی ماں بہن بیوی کو گالیاں بھی دی تھیں۔اب یہ بتایاجائے کہ ہندو لیڈروں کےپتھر اور مسلمانوں کے پتھر میں کیا فرق ہے؟۔ملک کے مختلف مقامات پر پولیس کی موجودگی میں ہی تلواریں،بھالے او رڈنڈے لیکر سنگھ پریوارکے لوگ کیسری شال اوڑھ کر دنگا کررہے ہیں،اُ ن پر کسی بھی طرح کی کارروائی نہیں ہورہی ہے،جبکہ ہبلی سمیت ملک کے مختلف مقامات پر مسلمانوں کو چُن چُن کر نشانہ بنایاجارہاہے۔حکومت تو کیسری شال میں لپٹی ہوئی ہے،لیکن کیا خاکی وردی والے بھی اُن کے ساتھ ہوچکے ہیں؟۔