بنگلورو پہنچنے والے بین الاقوامی مسافروں کا کوویڈٹسٹ لازمی

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بنگلورو:۔بروہت بنگلورو مہا نگر پالیکے(بی بی ایم پی) کے چیف کمشنر گور گپتا نے کہا کہ کووِڈ کی چوتھی لہر کے خدشات کے پیش نظر بیرونی ممالک سے بنگلورو پہنچنے والے مسافروں کا لازمی طور پر کووڈ ٹسٹ کیا جائیگا۔ بی بی ایم پی صدر دفتر میں اخباری نمائندوں سے بات کر تے ہو ئے گور گپتا نے اس بات کی جانکاری دی۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر کووڈ کے معا ملات میں اضافہ ہو نے لگا ہے،اس لئے بیرونی ممالک سے  بنگلورو پہنچنے والے مسافروں کا لاز می طور پر کووڈ ٹسٹ کرواتے ہو ئے آئیسو لیشن ہونا ضروری ہے۔انہوں نے بتا یا کہ کووڈ کی چو تھی لہر کے پیش نظر وزیر اعظم تمام وزراء اعلیٰ کے ساتھ اجلاس کر نے والے ہیں،شہر میں روزانہ60تا80 کووڈ کے معا ملات درج ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بی بی ایم پی زونس میں کتنے افراد اسپتالوں میں داخل ہیں اور کتنے افراد میں کووڈ کی علامات پا ئی گئی ہیں، اس کے متعلق تفصیلات فراہم کرنے کے لئے افسران کو ہدایت دی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جن افراد نے بھی ابھی تک کووڈ ویکسین نہیں لیا ہے وہ فوری طور پر ویکسین حاصل کریں۔
گورگپتا نے کہا کہ کووڈ چوتھی لہر کے بڑھتے خدشات کے پیش نظر احتیاطی اقدامات کئے جا رہے ہیں،عوام کو چا ہئے کہ وہ بوسٹر ڈوز حاصل کرنے کی کوشش کر یں۔