بنگلورو:۔بی جے پی رکن اسمبلی ماڈال ویروپکشپا کے بیٹے پرشانت ماڈال کے گھر سے 8 کروڑ روپئے ضبط کئے گئے تھے،اسی کے چلتے ہبلی کے ایک تاجرکے گھرسے تین کروڑروپئے بغیر کسی دستاویزات جمع کئے ہوئے تھے،جسے سی سی بی پولیس نے ضبط کئے ہیں۔سی سی بی برانچ کے اے سی پی نارائن بھرمنی کی قیادت میں ہبلی کے بھوانی نگرمیں موجود تاجر رمیش ہوناگیری کے گھرپر آج صبح سی سی بی نے چھاپہ مارا اور500 روپئے کے نوٹ والے3 کروڑ روپئے ضبط کئے ہیں،اس تعلق سے سی سی بی تحقیقات کررہی ہے اور پیسوں کی بنیاد کہاں سے ہےاس کا جائزہ لے رہی ہے۔ہبلی اشوک نگر کے پولیس تھانے میں معاملہ درج کیاگیاہے اوریہ جانچ کی جارہی ہے کہ یہ رقم کس مقصدکیلئے جمع کی گئی تھی۔
