درگاہ کے احاطے سے خنزیروں کو ہٹایا جائے: صدیق میونسپلاٹی کا مطالبہ

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر

شیموگہ:(انقلاب نیوزبیورو):۔ شہر کی سیدبدرالدین شاہ قادریؒ درگاہ کے احاطے میں خنزیروں کی تعداد حدسے تجاوز کرچکی ہے ۔ ان خنزیرو ں کو ہٹانے کیلئے ماضی میں کئی دفعہ کارپوریشن افسران سے مطالبہ کیا گیا ہے، لیکن ہر بار ہماری درخواست کو نظرانداز کردیا جاتا ہے، درخواست کے بعد کسی طرح کا مثبت ردعمل ظاہر نہیں ہوتا ہے ۔ خنزیروں کی وجہ سے درگاہ کو آنے والے عقیدتمندوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرناپڑرہاہے اور درگاہ کے احاطے میں گندگی بڑھتی جارہی ہے۔ اس وقت فوراًدرگاہ کے احاطے سے خنزیروں کو ہٹانے کی کارروائی کو انجام دینےکی ضرورت ہے۔اس بات کا مطالبہ درگاہ کے سکریٹری صدیق میونسپلاٹی نےکیا ہے۔