سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا کورونا سے متاثر

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بنگلور:۔ سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔ ان کے قریبی ذرائع نے یہ اطلاع دی۔ ذرائع کے مطابق وہ کوویڈ 19 کے ٹیسٹ میں متاثر پائے گئے ہیں، لیکن اس میں علامات نہیں ہیں۔ انہیں منی پال اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ جے ڈی (ایس) لیڈر کو احتیاط کے طور پر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ یہ بھی بتایا کہ دیو گوڑا کی بیوی چننما کی کورونا رپورٹ منفی آئی ہے اور وہ گھر پر ہیں۔چیف منسٹر بسواراج بومئی نے دیو گوڑا کی جلد صحت یابی کی دعاکی ہے۔ بومئی نے ٹویٹ کیاکہ میں سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڈا کے کورونا وائرس کے انفیکشن سے جلد صحت یاب ہونے اور معمول کے مطابق کام کرنے کی دعا کرتا ہوں۔کرناٹک کے وزیر صحت ڈاکٹر کے سدھاکر نے بھی گوڑا کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ ڈاکٹرز سابق وزیراعظم کا علاج کر رہے ہیں اور ان کی صحت کے بارے میں معلومات لے رہے ہیں۔