متعدد سڑک حادثوں میں دو لوگوں کی موت 

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ: شہر کے گوندی چٹناہلی کے قریب ایک کے ایس آرٹی سی بس اور موٹربائک کے درمیان پیش آئے زبردست تصادم کے نتیجے میں بائک سوار کے موقع پر ہلاک ہوجانے کی اطلاع موصول ہوئی ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ آج ددپہر کے قریب یہ حادثہ پیش آیا ہے۔ گوندی چٹناہلی کے قریب بائک سوار کو کے ایس آرٹی سی بس روند کرچلی گئی اورحادثے کا شکار بنانے والی بس وہاں ٹھہرے بغیر گزر گئی ہے۔ یہ ایک ہٹ اینڈ رن کیس بتایا گیا ہے۔ موقع پر ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت نرسپا کے طور پر سامنے آئی ہے۔ اس معاملے کو شیموگہ کے دیہی پولیس تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔ اسی طرح کا ایک اورواقع شیموگہ شہر میں رونما ہوا ہے جہاں ایک بائک اورپکپ سواری کے درمیان زبردست تصادم پیش آیا جس کے نتیجے میں بائک سوارجائے وقع پر ہلاک ہوجانے کی بات سامنے آئی ہے۔آئینور کے قریب وٹھگونڈاناکوپہ گرام میں آکاش(20) کے طور پر ہلاک ہونے والے نوجوان کی شناخت سامنے آئی ہے۔ آئینور کے قریب نیشنل ہائی وے کے قریب یہ واقع پیش آیا ہے۔ آئینور کے قریب بائک کے ذریعہ جارہے آکاش کو ویراگارا کے بائرپناکوپہ کے قریب مرغیوں کو لاد کرلے جارہے پکپ سواری نے ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں یہ نوجوان موقع پر ہلاک ہوگیا۔ حادثے کی زد میں آکاش کے سر، اور پیر دونوں بری طرح زخمی ہوگئے ۔ کمسی پولیس تھانے میں اس معاملے کو درج کرلیا گیا۔