وزیر داخلہ ارگا گیانیندرا اپنے عہدےسے استعفیٰ دیں :کے چیتن  

ڈ سٹرکٹ نیوز
شیموگہ: ریاستی حکومت میں ہوم منسٹری کے کھاتے کو سنبھالنے میں مکمل طور پرناکام رہے ارگاگیانیندراستعفیٰ دیں۔اس بات کا مطالبہ یوتھ کانگریس کے ریاستی جنرل سکریٹری کے چیتن نے کیا ہے۔ انہوں نےکہا کہ حال ہی میں ریاست میں مختلف ملازمتوں کی بھرتی کے انتظام کیلئے حکومت مکمل طور پر ناکام رہی ہے۔ تمام ملازمتوں میں بدعنوانی کے الزامات لگائے جا رہے ہیں۔ پی ایس آئی امتحان کی تقرری بھی مبینہ طور پر غیر قانونی تھی اور ریاستی حکومت نے اس پر نظر ثانی کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے دوبارہ امتحانات منعقد کرنے کا اعلان کیا ہےجملہ طور پر کہا جائےتو محکمہ داخلہ کو سنبھالنے میں ارگا گیانیندرپوری طریقے سےناکام ہوئے ہیں انہیں فوراًاستعفیٰ دینا چا ہئے ۔ مزید کہا کہ بڑے پیمانے پر بدعنوانی کے الزامات کے شکار پی ایس آئی کے سابقہ امتحانات کو منسوخ کرتے ہوئے ریاستی حکومت نے دوبارہ امتحان لینےکا فیصلہ کیا ہے۔ لیکن یہ ان ہونہار طلباء کے ساتھ ناانصافی ہو گی جو ایمانداری سے امتحان لکھے ہیں اورکامیابی کی امید لگائے انتظار میں بیٹھے ہوئے تھے ۔ ان تمام ہونہار بچوںکے ساتھ ناانصافی ہوگی جنہوں نے دن رات اپنے مقصد کو پورا کرنے میں محنت کی تھی اور شفاف طریقے سے امتحان دیا تھا۔ انہوں نے دبائو ڈالاکہ جو امیدوار غیر قانونی کام میں ملوث ہیں انکے نتائج کو روک دیا جاناچاہئے۔شفافیت کے ساتھ امتحان لکھنے والے امیدواروںپر غور کیا جا ئے ۔ ریاست میں ملازمتوں کی تقرری میں بدعنوانی سمیت ریاستی امن وسلامتی کو برقرار رکھنے اور صورتحال کو سنبھالنے میں نا کام وزیر داخلہ ارگا گیانیندرکو اخلاقی طور پر اپنا استعفیٰ دینا چاہئے۔ انہیں وزیر داخلہ کے عہدے سے فوراً معطل کردیا جانا چاہئے۔انہوں نے انتباہ کیا کہ اگر انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ نہیں دیا تو مستقبل میں یوتھ کانگریس انکے خلاف شدید تحریک شروع کریگی۔