بھدراوتی:۔رمضان کے موقع پر عام طور پر رمضان کٹ اور عیدکٹ دینے کا اہتمام کئی تنظیمیں کرتی ہیں۔لیکن شیموگہ ضلع کے بھدراوتی میں ایک ایسی تنظیم ہے جو صرف خدمت خلق رمضان کے موقع پر ہی نہیں بلکہ سال بھر خدمت میں لگی رہتی ہے۔کے جی این کمیٹی جو محدود نوجوانوں پر مشتمل ایک گروپ ہے،وہ کبھی مریضوں کے علاج کیلئے تعائو ن کرتے ہیں تو کبھی خون کا عطیہ دینے کیلئے انتظامات کرتے ہیں۔طلباء کی تعلیم کیلئے بھی یہ لوگ ہمیشہ تعائون کیلئے تیاررہتے ہیں۔ اس گروپ کی جانب سے آج بھدراوتی میں 500 ضرورتمندوں کو عیدکٹ دیتے ہوئےان پانچ سو گھروں میں عیدکی خوشیاں بانٹنے کی کوشش کی ہے۔کے جی این کمیٹی کا کہناہے کہ وہ اپنے خدمت خلق کے دائرے میں مزید وسیع کرنے کیلئے کوشش کررہی ہے،آنے والے دنوں میں اسے مزید بڑھاوادیاجائیگا۔
