پی ایس آئی گھوٹالے میں قصوروار کوئی بھی ہو بخشا نہیں جائیگا:ارگا

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بنگلورو:۔ پی ایس آئی گھوٹالے میں قصوروار کوئی بھی اسے بخشا نہیں جائیگا،ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائیگی۔اس بات کااظہار ریاست وزیر داخلہ ارگا گیانیندرا نے کیاہے۔انہوں نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ چاہے سیاستدان ہوں یا افسران کسی کو بھی اس گھوٹالے میں ملوث پائے جانے پر بخشانہیں جائیگا،اگر افسران اس میں شامل ہیں تو ان کی وردی نکال کر حوالات میں بند کیاجائیگا۔انہوں نے کہاکہ اپوزیشن جماعتیں الزام تراشیاں کرنے کے بجائے جو شواہدان کے پاس موجودہیں اُسے جانچ ایجنسیوں کے حوالے کریں۔پی ایس آئی گھوٹالے کو لیکر کانگریس سیاست کررہی ہے اور خواہ مخواہ الزام تراشیاں کررہی ہے۔تحقیقات میں شفافیت ہو اس کیلئےہم نے تحقیقات کی ذمہ داری سی آئی ڈی کو دی ہے،جو بھی شواہد کانگریس کے پاس ہو وہ سی آئی ڈی کے سپرد کرے۔گلبرگہ میں جن ملزمان کو گرفتارکیاگیاہے اُن میں بعض ملزمان کانگریس سے جڑے ہوئے ہیں،اس وجہ سے کانگریس پارٹی میں کھلبلی مچ گئی ہے ۔ اپوزیشن لیڈر سدارامیا بیان بازیاں کررہے ہیں جس وقت وہ وزیر اعلیٰ تھے اُن کے دورمیں کیا کیاہواسب باتیں انہیں معلوم ہیں،اُن کے دورِاقتدارمیں چھ طلباء خودکشی کرچکے ہیں جبکہ ہمارے دورمیں گھوٹالے کی اطلاع ملتے ہی تحقیقات کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں۔کون کون قصوروا ر ہیں اس کی اطلاع جلدہی مل جائیگی۔ایک وزیر کے بھائی اس گھوٹالے میں ملوث ہونے کی بات کی جارہی ہے،اگراس سلسلے میں ٹھوس ثبوت ہوں تو جانچ ایجنسیوں کو اطلاع دی جائے۔صرف میڈیاکے سامنے باتیں کرنے سے کوئی فائدہ نہیں ہے۔