شیموگہ: ۔ریاستی الیکشن کمیشن کے حکمنامہ کے مطابق شیموگہ ضلع میں گرام پنچایتوں میں مختلف وجوہات کی بناء پرخالی رہنےوالے گرام پنچایت نشستوں کی بھرتیوں کیلئے ضمنی انتخابات لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس ضمن میں انتخابی فہرست کو ڈپٹی کمشنر نے منظرعام پر لایا ہے۔ انتخابات کا نظام الاوقات:05 مئی کو جس دن ڈپٹی کمشنرنے انتخابی نوٹیفکیشن جاری کیا ہے اس دن سے لیکر 10 مئی تک پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ اوردن مقرر کیا گیا ہے۔ 11 مئی پرچہ نامزدگی پر نظرثانی کی جائےگی ۔ 13 مئی کوامیدواری واپس لینے کی آخری تاریخ اور دن رہے گا۔ 20 مئی کے روز جہاں ضرورت محسوس ہوانتخابات ہوںگے۔صبح 7 بجے سے شام 5 بجے تک انتخابات ہوںگے۔ 21 مئی کو دوبارہ انتخابات کی ضرورت ہوگی توصبح 7 بجے سے شام 5 بجے تک مکمل ہوںگے۔ 22 مئی کی صبح 8 بجے سے تعلقہ سینٹرمیں ووٹوں کی گنتی کی تاریخ اور دن ہوگا۔ عہدوں کی تفصیلات: شیموگہ تعلقہ میںبالے کوپہ گرام پنچایت کی 1نشست،بالے کوپہ حلقہ کیلئے شیڈولڈ ٹرائبس سے وابستہ خاتون،ساگر تعلقہ کے گوتم پورہ گرام پنچایت،کنور۔2، سیدور گرام پنچایت کے تڑاگلے- 2، پسماندہ طبقہ بی اور، شکاری پور تعلقہ کے گوگا گرام پنچایت ۔2، بیگور-1 اور عام خواتین میں سے ہر ایک نشست کیلئےانتخابات ہوں گے۔یہ انتخاب بوتھ پر( بیلٹ باکس) کے ذریعے ہوگا۔ ریاستی الیکشن کمیشن کےحکمنامہ کے مطابق گرام پنچایت انتخابی بیلٹ میں کوئی "NOTA” کا موقع نہیں ہوگا۔ انتخابی عمل کی تعیناتی کیلئے الیکشن آفیسرس اوراسسٹنٹ الیکشن آفیسرکا تقرر کیا گیا ہے۔ضابطہ اخلاق کا نمونہ: کرناٹک گرام سوراج اور گرام پنچایت راج ایکٹ 1993، ایکٹ نمبر 308 کےمطابق انتخابی ضابطہ اخلاق کےتحت ان گرام پنچایتوں کے دائرے میں نافذ ہوگا۔ جہاں انتخابات منعقد ہوں گےضابطہ اخلاق مئی5سے 22مئی تک نافذہوگا۔ اس دوران تمام شراب کی دکانیں اور شراب کی تیاری کرنے والے یونٹ کو اس کے مالکان، منتظمین کو حالات کے مطابق ووٹنگ مکمل ہونے تک اپنی دکانیں بند کرنا ہوگا اور سیل کردہ چابی کوتعلقہ تحصیلدار اور میجسٹریٹ کے سپرد کرنے کی ڈپٹی کمشنر ڈاکٹرآرسیلوامنی نے ہدایت دی ہے۔
