شیموگہ:۔ریاستی وزیر ڈاکٹر اشوتھ نارائن کے خلاف ایف آئی آردرج کروانے کا مطالبہ کرتے ہوئے سائوتھ بلاک کانگریس کی جانب سے احتجاج کیاگیا،جس میں مطالبہ کیاگیاہے کہ ریاستی وزیر اشوتھ نارائن نے سابق وزیر اعلیٰ سدرامیا کے قتل کو اکسایاتھا جس میں انہوں نے کہاکہ ٹیپوسلطان کی طرح سدرامیا کو بھی ماراپیٹا جائے۔وزیر اشوتھ نارائن ذہنی اور مایوسی کا شکار ہیں اور کچھ دنوں سے بےتکے بیانات دے رہے ہیں۔ سابق وزیر اعلیٰ کے قتل کا کھلے عام مطالبہ کرنے کے بعد اگر پولیس نے ان کے خلاف کارروائی نہیں کرتی ہے تو اس سے ریاست کے لوگوں میں غلط پیغام جائیگا۔سدارامیا کرناٹک کی سیاست میں بی جے پی کی مخالفت کرنے والے ،بے باک لیڈر کے طور پر مانے جاتے ہیں،اور بی جے پی نے ایسے شخص کو قتل کرنے کی سازش کی ہے۔ ساؤتھ بلاک کانگریس نے مطالبہ کیاکہ اس لیے اشوتھ نارائن کووزیر کے عہدے سے کیاجائےاور ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرتے ہوئے ایف آئی آر درج کی جائے،اگر ایسانہ کیاجاتاہے تووزیر اعظم نریندرمودی کی شیموگہ آمدکے دوران سیاہ پرچم دکھایا جائیگا۔
