
شیموگہ:۔ شہرمیں امن وامان ،یکجہتی اور یکسانیت کوبرقرار رکھنے کیلئے اڈوکیٹ شہراز مجاہد صدیقی،اڈوکیٹ شریپال سمیت سماجی تنظیمیں کے اشتراک سے عیدملن پروگرام کاانعقادکیاگیاتھاجس میں تمام مذاہب کے افراد نے شرکت کرتے ہوئے اس اپنے اپنے خیالات کااظہار کیااورپروگرام کو کامیاب بنایا۔ پروگرام میں تمام مذاہب کے پیشواء،عمائدین ،سیاسی جماعتوں کے نمائندے جس میں رکن پارلیمان،ایم ایل سی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے قائدین نے شرکت کی۔اس موقع پر رکن پارلیمان راگھویندرانے بات کرتے ہوئے کہاکہ اس پروگرام کا مقصد شہرمیں امن وامان کے پیغام کو عام کرنے کیلئے کیونکہ ہمارا ملک بھارت یکجہتی اور یکسانیت کا گہوارا ماناجاتاہے،اس لئے اس طرح کے پروگراموں کاانعقاد کرنا یکجہتی کی مثال ہے،اگرملک کے کسی بھی حصے میں فرقہ وارانہ تشدد کو بڑھاواملتاہے اُس شہرکی ترقی نہ کہ برابر رہتی ہے،اگر وہی تمام شہرمیں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو عام کیاجاتاہے تو اُس شہرکو ترقی کی راہ پر لے جانے کیلئے کسی بھی طرح کی روکاٹ نہیں ہوگی اور بیرونی ریاستیں اور بیرونی ممالک سے شہرکی ترقی کیلئے تعائون ملے گا۔ اس موقع پر آئینورمنجوناتھ نے بھی فرقہ وارانہ ہم آہنگی کوترجیح دیتے ہوئے شہرمیں امن قائم کرنے کی گذارش کی۔اس موقع پرمدرسہ مظہر العلوم کے مہتمم مفتی مجیب اللہ،شاہ الحمید،جے ڈی ایس لیڈر ایم سری کانت،سابق سوڈا صدر این رمیش،کسان سنگھا کے ذمہ دار بسوراجپا،پریس ٹرسٹ کے ذمہ دار منجوناتھ سمیت تمام مذاہب کے عمائدین اورمذہبی پیشواء نے بھی شرکت کی۔یہاں پرموجود تمام افرادنے پروگرام کو سراہاتے ہوئے کامیاب بنایا۔
