شیموگہ ہوائی اڈے کی تعمیر اور کسانوں کو جلد ہی راحتی فنڈ منظور ہوگا:راگھویندرا 

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔شیموگہ ضلع میں زیر تعمیربین الاقوامی ہوائی اڈے پر مختلف ترقیاتی کاموں اور کسانوں کیلئے زمینات کی منظوری اور راحتی فنڈ منظورکرنےکے سلسلے میںآج رکن پارلیمان بی وائی راگھویندرانے حکومت سے مطالبہ کیا ہے۔ رکن پارلیمان نے اس سلسلے میں ایک درخواست نامہ وزیر برائے رہائش اور بنیادی سہولیات وی سومنا کی صدارت میں منعقدہ نشست میں کیا ہے۔ اس نشست میں شیموگہ کے دیہی رکن اسمبلی کے بی اشوک نائک، بھی موجودتھے۔ بنگلورو کے ودھان سودھا میں ہونے والی اس نشست میں حکومت کے اعلیٰ حکام کی موجودگی میں شیموگہ ہوائی اڈے کے ترقیاتی کاموں کے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس دوران رکن پارلیمان بی وائی راگھویندرا کے ان مطالبوں پر اتفاق کرتے ہوئے بتایا گیاکہ شیموگہ ہوائی اڈےکیلئے حاصل کی گئی افزود 25 ایکڑ اراضی کے سلسلے میں کسانوں کو راحت فراہم کی جائے گی اورگزشتہ 10 سالوں سے کرناٹکا ہائوسنگ بورڈکی جانب سے کسانوں کو  زمینات کی منظور کرنے کیلئے بھی وزیر برائے ہائوسنگ اورحکومت نے اتفاق کیا ہے۔ اس معاملے میں شیموگہ کے ایم ایم آر ایس سرکل سے ائیر پورٹ تک جانے والی سڑک کی توسیع کیلئے 16 کروڑکی لاگت سے سڑک کی تعمیراور سڑکوں کی خوبصورتی کو دوبالاکرنے والے لائٹس کی تنصیب کیلئےحکومت نے منظوری دی ہے۔ اس اجلاس میں محکمہ برائے بنیادی سہولیات کے جنرل سکریٹری گورائو گپتا،حکومت کے سکریٹری اورشیموگہ ضلعی نگران کار سکریٹری سیلوا کمار، کرناٹکا ہائوسنگ بورڈ کمشنر رمیش، کے ایس آئی آئی ڈی سی ، مینجنگ ڈائریکٹر روی، ڈپٹی کمشنر سیلوامنی وغیرہ موجودتھے۔ اس دوران رکن پارلیمان نے حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہوائی اڈے پر زمین کے حصول کے عمل کے سلسلے میں طویل عرصے سے کسانوں کی مانگ کا حکومت نے مثبت جواب دیا ہےیہ خوشی کی بات ہے۔