کوویڈکی بھارت میںخوفناک صورتحال سب کیلئے انتباہ :یونیسیف

انٹرنیشنل نیوز سلائیڈر نیشنل نیوز

نیویارک:۔ہندوستان میں کوویڈ۔19 کی خوفناک صورتحال ہم سب کے لیے ایک وارننگ ہونی چاہیے اوراس کی گونج اس خطے اور پوری دنیا میں وائرس سے وابستہ اموات کے سلسلے میں سنی گئی ہے ۔دنیا کواس ملک کی مددکے لیے اقدامات کرناچاہیے۔ اقوام متحدہ کے بچوں کی ایجنسی کے سربراہ نے یہ بات بتائی ہے۔اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف) نے بھارت کو زندگی کے تحفظ کے اضافی سامان کی فراہمی کی ہے جس میں 20 ملین فیس شایلڈ اور دو لاکھ ماسک شامل ہیں۔ایجنسی کے ایگزیکٹوڈائریکٹرہینریٹا فور نے منگل کوکہاہے کہ ہندوستان کی خوفناک صورتحال نے ہم سب کے لیے وارننگ کی گھنٹی بجا دی ہے۔انھوںنے کہاہے کہ جب تک کہ دنیا بھارت کی مددکے لیے اقدامات نہیں کرتی ، وائرس سے وابستہ اموات ، وائرس میں بدلاؤ اور رسد میں تاخیرسے گونج پوری دنیا میں سنی جائے گی۔