وزیر داخلہ کے آبائی شہر میں ہی دلت جوڑے پر تشدد؛ عصمت دری کی کوشش

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
تیرتھ ہلی: وزیر داخلہ کے آبائی شہر میں ہی ایک دلت جوڑے پرغنڈے بدمعاشوں کی جانب سے حملہ ہونے کی بات سامنے آئی ہے۔ ویسے تووزیر داخلہ ارگا گیانیندر کے آبائی شہر تیرتھ ہلی میں چوری، لوٹ ،حملوں کے معاملے رونما ہوتے رہے ہیں لیکن یہ معاملہ ان سبھی معاملوں پر سبقت لے گیا ہے۔ کیونکہ یہاں نہ صرف ایک دلت شخص پر جان لیوا حملہ ہوا ہے بلکہ ایک دلت خاتون کے ساتھ عصمت دری کرنے کی کوشش بھی ہوئی ہے۔ اس سے تعلقے کے قانونی نظام پر کئی طرح کے سوالیہ نشان پیدا ہوچکے ہیں۔ یہ معاملہ گذشتہ رات پیش آیا ہے۔ جس کے بارے میں متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ یہ دونوں ہوسنگر تعلقے کے باغاتی مکان کسیناوڈو گائوں کے رہنے والے ہیں۔ 4سال قبل اس خاتون نے یہاں کے دیویندرپا سے شادی کی تھی۔ واردات کی رات طبیعت میں ناسازی کے سبب یہ دونوں ارگا کی سرکاری اسپتال گئے ہوئے تھے جہاں ڈاکٹر ی سہولیات نہ ملنے کے سبب انہیںتیرتھ ہلی جانا پڑا اوروہاں سے ارگا پہنچنےکیلئے انہیں رات9بجے کا وقفہ لگ گیا تھا۔ ارگا گیٹ کے قریب یہ دونوں بس سے اُترکرپیدل جارہے تھے کہ اس دوران اچانک دیورا گڑی کے ساکن سمپت عرف اُمیش گوڑا، آدرش عرف پٹپا گوڑا اورانکے ساتھ دیگر دو نامعلوم افراد موجودتھے۔ ان لوگوں نے ہمارا راستہ روک لیااور دیویندرپا پر حملہ کرنا شروع کردیااور زخمی کرنے تک انہیں مارتے رہے۔اس خاتون نے بتایا کہ جب وہ اپنے شوہر کو بچانے کی کوشش کرنے لگی تو ان لوگوں نے اس کو وہاں سے اٹھاکر لے گئے اور اسکی پاس ہی کے ربرپلانٹیشن کی جگہ لےجاکر عصمت دری کرنے کی کوشش کرنے لگے، مگر شوہر نےچیخ وپکار کرکے گائوں والوں کو جمع کرلیاجس کےبعد یہ لوگ بھاگ کھڑے ہوئے، ان لوگوں نے دھمکی بھی دی ہے کہ "آج تو بچ گئی لیکن دوبارہ نہیں بچے گی”۔اس خاتون نے محکمہ پولیس سے درخواست کی ہے کہ انکے ساتھ ہوئے ظلم وتشدد کی وجہ سے یہ دونوں ذہینی اورجسمانی طورپر متاثر ہوئے ہیں انکے ساتھ انصاف ہونا چاہئے اورانہیں تحفظ فراہم کرنے پر زوردیا ہے۔ ساتھ ہی خطاکاروں کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی کرنے کی مانگ کی گئی ہے۔