بنگلورو:۔کرناٹک سیکنڈری اسکول لیونگ سرٹیفکیٹ امتحان کے نتائج کا انتظار کرنے والے طلبہ کے لیے اچھی خبر ہے۔ دسویں جماعت کا نتیجہ (کرناٹک ایس ایس ایل سی 10 ویں نتیجہ 2022) بورڈ کے ذریعہ جلد ہی اعلان کیا جاسکتا ہے۔ تاہم نتائج کے اعلان کی تاریخ ابھی طے نہیں ہوئی۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر تعلیم بی سی ناگیش نے بتایا کہ دسویں جماعت کا نتیجہ مئی کے تیسرے ہفتے میں جاری کیا جا سکتا ہے۔ نتیجہ چیک کرنے کیلئے امیدواروں کو سرکاری ویب سائٹ پر جانا ہوگا۔واضح ہوکہ امسال ریاست میں تقریباً 8.73 لاکھ طلباء نے دسویں جماعت کے امتحان میں شرکت کی۔بتادیں کہ کرناٹک بورڈ کی طرف سے 10ویں جماعت کے نتائج کے اعلان کے بعد سپلیمنٹری امتحانات جون کے آخری ہفتے میں لیے جا سکتے ہیں۔ sslc.karnataka.gov.in
