ہونالی:۔شہرکےسرکاری اردوہائی اسکول میں آج بھارت کی پہلی خاتون معلمہ ساویتری بائی پُھلے کی جینتی کاانعقادکیاگیاتھا۔اس موقع پر میر معلم شکیل احمدنے بات کرتے ہوئے کہاکہ پچھلے زمانےمیں خواتین کو تعلیم حاصل کرنا سب سے مشکل کام تھا،ایسے میں جیوتی رائو پُھلے نے اپنی بیوی ساویتری بائی پُھلے اور فاطمہ شیخ کو ساتھ لیکر18 اسکولوں کی بنیا درکھی اور خودہی ان اسکولوں کی نگرانی کی۔یہ بھارت میں تعلیمی نظام کیلئے اہم قدم رکھا۔ساویتری بائی پُھلے کی اس پیش رفت کو دیکھتے ہوئے برٹش حکومت نے بھی بھارت کی پہلی خاتون معلمہ کاخطاب دیا۔آج بھارت سرکارکی طرف سے تمام طرح کی سہولیات دئیے جانے کے باوجود بچے تعلیم حاصل کرنے میں ناکام ہورہے ہیں،بعض بچے درمیان میں تعلیم کو منقطع کررہے ہیں اور کچھ بچوں کی کم عمری میں شادیاں ہورہی ہیں۔اب والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو تعلیم سے آراستہ کریں۔اس موقع پر اسکول کی معلمہ سائرہ بانو، شمشادبیگم ، آیت اُللہ،کمار،رفیع اُللہ،ناظمہ،سبحان صاحب موجودتھے۔
