چنگیری:۔تعلق کے قصبہ نیلُکدری میں ویربھدریشورا عوامی سمودایابھون کا افتتاح کرنے کے بعد سابق مرکزی وزیر و رکنِ پارلیمان داونگیرے ڈاکٹر جی یم سدیشور نےخطاب کرتے ہوئےکہا کہ مفت ویکسن اور چاول ایوشمان بھارت کارڈ کے علاوہ مختلف اسکیموں کو وزیر اعظم مودی نے عملدرآمد کیا ہے ،مگر فی الوقت مرکز سے کوئی گرانٹ ہمیں نہیں ملاہے،ابھی دوسال ہماری معیاد باقی ہے اس اثنا میں اگر کوئی گرانٹ ہمیں آتا ہے تو مزیدپانچ لاکھ روپئےکی رقم کو عوامی تعمیرات کیلئے قصبہ کو دئیے جائینگے۔چندہ دہندہ لوگوں کے ناموں کی تختی کا افتتاح کرنے کے بعد اس موقع پرچنگیری اسمبلی حلقے کے رکن اسمبلی و کرناٹکا صابن اور ڈیٹرجنٹ بورڈ چیرمن ‘کے ماڈال ویروپاکشپا نے کہا کہ بہت سالوں تک سیاسی میدان میں رہنے والے ین جی ہالپا تین مرتبہ رکنِ اسمبلی منتخب رہے اور ایک مرتبہ ریاستی وزیر رہ چکےاور اسی قصبہ کے ٹی بی چندرشیکھرپا جو چار مرتبہ رکن پارلیمان اور ایک مرتبہ رکن راجیہ سبھا رہ کر خدمات انجام دئے ،ایک زمانے میں چنگیری تعلق کے سیاسی مرکز کے طور پر جانے جانے والے قصبہ جات نیلکُدری اور کاریگنور رہے سکون کا سانس لینے کے اندازمیں کہا ،مئیکونڈہ سابق رکن، اسمبلی شیومورتی نائیک ،انبیر جیون مورتی، سابق ضلع پنچایت ممبر پی سی گووندسوامی ،یم جی ششی کلاء سابق تعلق پنچایت صدر کویتا کلیش ،گرام پنچایت چیرمن ین ہیچ پرانیش، نائب چیرمن وینکٹ لکشمی ،ہیچ وی سداپا کے علاہوہ پنچایت ڈیولپمینٹ افسر ین بابو ،و گرام پنچایت اراکین شریک اجلاس رہے۔
