بارش کی وجہ سے اسکولوں کو تعطیل

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔شیموگہ میں ہورہی مسلسل بارش کو دیکھتے ہوئے شیموگہ ضلع انتظامیہ آج یعنی20 مئی کوضلع کی تمام اسکولوں کو تعطیل کا اعلان کیاہے،آج اس سلسلے میں جاری کردہ بیان میں کہاگیاہے کہ بارش کی وجہ سے مختلف علاقوں میں پانی گھسا ہواہے،جس سے طلباء کی آمدورفت متاثر ہوگی،اس وجہ سے تمام اسکولوں کوتعطیل دی جارہی ہے۔شیموگہ کے علاوہ اڈپی ،میسورو،منڈیامیں بھی اسکولوں کو تعطیل دینے کا فیصلہ لیاگیاہے۔