چکمگلور:۔جماعت اسلامی ہند چکمگلور کی جانب سے عید ملن پروگرام بمقام روٹری ہال چکمگلور منعقد کیا گیا ۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن مجید مع ترجمہ سےہوا۔مہمانوں کا استقبال غفار بیگ نے کیا۔ اس پروگرام میںہندو، مسلمان،عیسائی،مذاہب کے ذمہ داروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔مہمان خصوصی نے اپنےاپنے نصحت امیز جامع خطابات میں ھندو مسلم اتحاد پر زور دیتے ہوئے کہاکہ ایسے فرقہ وارانہ ہم آہنگی پروگرام کرنے سے آپس میں محبت بڑتی ہے۔آج ہندوستان میں فرقہ پرست سیاست دانوں کی فرقہ واریت کی وجہ سے فرقہ پرستی کا بازار گرم ہے۔جسکی وجہ سے ہر کوئی پریشان ہے۔ایسے پر آشوب ماحول میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کی کوشش اندھیرے میں چراغ روشن کرنے کے برابر ہے۔جماعت اسلامی ہندچکمگلور مبارکباد کی مستحق ہے۔گذشتہ کئی سالوں سے ایسےہندو مسلم ملاپ کے پروگرام منعقد کرتی چلی آرہی ہے۔ مختلف سیاسی دیگر حالات میں امن و سکون اور عصبیت سے بچ کر زندگی گزارنے کی ترغیب دی۔مزیدکہا کہ مذاہب سے بڑھ کر انسانیت ہے۔جسکی تعلیم کا تمام مذاہب نے اُسی تصور کو پیش کیا ہے۔پروگرام میں مختلف مذاہب کے لوگ کثیر تعداد میں شریک تھے۔شہ نشین پر انتھونی ،سوامی ،ڈاکٹر شری بسوا مرلی سدھپا بسوا تتوا مٹھ چکمگلور۔محمد کنی سکریٹری جماعت اسلامی ہند کر ناٹک و مدیر سنمارگ منگلور تشریف فرما تھے۔منتظمین کی جانب سے مذہبی رہنماؤں کی گل پوشی کی گئی اور بزبان کنڑی ترجمہ قرآن مجید کا نسخہ تحفتن پیش کیا گیا۔نظامت کے فرائض غفار بیگ صاحب وظیفہ یاب لکچرر نے ادا کئے اور انہیںکے اظہار تشکر پر جلسے کا اختتام ہوا۔تمام شرکاء کیلئے بہترین ضیافت کا انتظام کیا گیا تھا۔
