تمام اضلاع کےڈی ڈی پی آئی کو پرائیویٹ اسکولوں کی رجسٹریشن کا اختیار

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر

بنگلورو:۔پرائیویٹ غیر امدادی اسکولوں کا رجسٹریشن کا اختیار بورڈ کو تھا اب اس کو ختم کرتےہوئے حکومت نے یہ اختیار ضلعی سطح کے تعلیمات عامہ کے ڈپوٹی ڈائرکٹر کو دینے سے پرائیویٹ اسکولوں کی رجسٹریشن کیلئے بنگلورو کے چکر کاٹنا نہیں ہوگا۔حکومت نے ریاست بھر میں انتظامیہ کی سطح پر عوام اور اداروں کو نئے اسکولوں کی رجسٹریشن کیلئے سہولت مہیا کی ہے۔ 5اپریل کو جاری کئےگئےاعلامیہ میں حکومت نے کہاتھا کہ اسکولوں کے رجسٹریشن کو ڈی سنٹرلائزیشن کرتےہوئے یہ اختیار ضلع سطح کے افسر کو دیا جارہاہے۔ جس کے مطابق تعلیمات عامہ کو ضلعی سطح پر ڈپوٹی ڈائرکٹر کو 9اور10ویں کلاس اور ایل کے جی سے لیکر 10ویں تک نئے اسکولوں کی رجسٹریشن ، ترقی جات اسکولوں کی رجسٹریشن کا اختیار دیا ہے۔ آئندہ ضلع میں سے جو بھی پرائیویٹ اسکولوں کی رجسٹریشن چاہتےہیں وہ ضلع تعلیمات عامہ کے افسر کو عرضی دے سکتےہیں۔