بالآخر ہاردک پٹیل بی جے پی میں شامل ہوگئے 

سلائیڈر نیشنل نیوز
احمد آباد:۔ گجرات کے پاٹی دار لیڈر ہاردک پٹیل بی جے پی میں شامل ہو گئے۔ انہوں نے آج ایک ٹویٹ کے ذریعے اس بات کا اشارہ بھی دیا تھا۔انہوں نے ٹویٹ کیا کہ مبینہ ’قومی مفاد، ریاستی مفاد، عوامی مفاد اور سماجی مفاد کے جذبات کے ساتھ میں آج سے ایک نئے باب کا آغاز کرنے جا رہا ہوں، ہندوستان کے کامیاب وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں قومی خدمت کے کام میں ایک چھوٹا سپاہی بننا چاہتا ہوں‘۔ حال ہی میں ہاردک پٹیل نے کہا تھا کہ گجرات کانگریس کے لیڈر گجرات کے اصل مسائل کو اٹھانے میں  زیادہ دلچسپی نہیں رکھتے ،ان کی توجہ  اس بات مرکوز رہتی ہے کہ دہلی سے گجرات میں آنے والے لیڈروں کو وقت پر چکن سینڈویچ ملا یا نہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ گجرات کانگریس قائدین نے اے سی کمروں میں بیٹھ کر ان کی سیاسی کوشش میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی ہے۔ پٹیل نے 2019 میں کانگریس میں شمولیت اختیار کی تھی۔ اس مہینے کے شروع میں پارٹی چھوڑتے ہوئے انہوں نے راہل گاندھی کو نشانہ بنایا تھا۔ انہوں نے پہلے بی جے پی میں شامل ہونے کے کسی بھی منصوبے سے انکار کیا تھا، لیکن ہر پلیٹ فارم پر پارٹی اور اس کی قیادت کی تعریف کی۔ اس سے قبل بھی ہاردک پٹیل نے ٹوئٹ کیا تھا کہ میں نے پہلے کہا تھا کہ کانگریس پارٹی لوگوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا کام کرتی ہے۔