عالمی ریکارڈ یافتہ راہل دیوراج کو ڈاکٹریٹ اور ویدیا بھوشن ایوارڈ سے نوازا گیا

ڈ سٹرکٹ نیوز

شیموگہ :سال 2018 میں کورگ اور کیرالہ میں پیش آنے والے خوفناک طوفان اور مٹی کے ڈھلنے کے دوران ڈاکٹر راہل نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیرہنگامی خدمات انجام دی تھی ۔اسی طرح سال 2020 کی مہلک وباء کوویڈ 19کے دوران مریضوں میں خود اعتمادی پیدا کرنے اور نا امیدی کو دور کرنے کیلئے یہ دنیا کےپہلے ڈاکٹرتھے جنہوں نے گٹارکے ساتھ گانہ گاتےہوئے میوزک تھراپی فراہم کی تھی۔ اسطرح انہوں نے ہارورڈ ورلڈ ریکارڈبنا ہے ۔ اس کے علاوہ ڈاکٹرراہل مفت ہیلتھ کیمپ کا انعقاد بھی کیا کرتے ہیں، باڈی بلڈنگ، موسیقی، اداکاری، تخلیق، نوجوانوں کو بااختیار بنانے جیسی کئی سرگرمیوں میںحصہ لیتے ہوئے انہوں نے اپنی شناخت بنائی ہے۔ انکی انہیں بے شمار صلاحیتوں کیلئے چنئی انڈین ایمپائر یونیورسٹی نے انہیں ڈاکٹریٹ کی ڈگری اور ویدیا بھوشن ایوارڈ سے سرفراز کیا ہے۔