خداکیلئے آخری وقت میں اسپتال نہ جائیں:ڈاکٹر عرفان

اسٹیٹ نیوز ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر

شیموگہ:۔کوویڈکی دوسری لہر پہلی لہرسے زیادہ خطرناک ہےاور اس کی علامتیں مختلف طرح کی ہیں،ایسے میں بنیادی علامتیں یعنی سمپٹمس دکھائی دیتے ہی اسپتال میں ڈاکٹروں سے رجوع کریںاور آخری وقت میں ڈاکٹروں کے پاس نہ جائیں،اس سے جان کو خطرہ ہوسکتاہے۔اس بات کااظہار ملناڈ لائف لائن کے ڈاکٹر عرفان احمد ایچ بی نے کیاہے۔انہوں نے اس موقع پر بتایاکہ ہمارے پاس کوروناکے بیشتر ایسے مریض آرہے ہیں،جن میں آکسیجن کی سطح30 تا40 فیصد رہتی ہے،ایسے میں مریض کا علاج کرنا ناممکن بات ہےاور بہت کم ہی ایسے لوگ ہیں جو اس سیاچوریشن میں بچ پاتے ہیں،اس لئےضروری ہے کہ ابتدائی علامتوں کے بعد ڈاکٹروں سے رجوع کریں پھر داوئی لیکر گھروں میں علاج حاصل کریں۔ڈاکٹر عرفان نے بتایاکہ کئی لوگ کوروناکے علامتیں ظاہرہونے کے باوجود ڈر کی وجہ سے اسپتالوں کا رخ نہیں کرتے،ایسے لوگ بعد میں بہت زیادہ پریشان ہوجاتے ہیں۔کوویڈایک طرح سے استھامہ یا نیمونیہ کی شکل اختیار کرنے والی بیماری ہے،جب کورونا کا وائرس پھیپڑوں تک اثر کرتاہےتو اس کے اثرات سیدھا زندگی کو ختم کرنے کیلئے کافی ہوجاتے ہیں۔ہر دن جو لوگ مررہے ہیں وہ سردی،بخار یا کھانسی کی وجہ سے نہیں بلکہ پھیپڑوں میں انفکیشن کی وجہ سے مررہے ہیں۔اس لئے پہلے مرحلے میں ہی مریض اپنی بیماری کا علاج کرائیں۔