پیغمبر اسلام ﷺکی شان میں گستاخی کرنے والے بی جے پی ممبران کو پارٹی سے معطل کرنا کافی نہیں، قرار واقعی سزا اور مؤثر قانون ضروری:مسلم پرسنل لاء بورڈ

سلائیڈر نیشنل نیوز
دہلی:۔گزشتہ دنوں ملک کی بر سر اقتدار پارٹی کے بعض کارکنوں نے پیغمبر اسلام حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کی شان میں جو گستاخانہ کلمات کہے،اس نے ملک کے تمام مسلمانوں کوسخت تکلیف پہونچائی اور عالمی سطح پربھی اس کی وجہ سے ملک کے وقار کو نقصان پہونچا،اس پس منظر میں ایسے دریدہ دہن لوگوں کو پارٹی سے معطل کیا جانا یقینا ایک اچھی بات ہے،لیکن یہ ناکافی قدم ہے،یہ بات ضروری ہے کہ ایسے بد زبان لوگوں کو قرار واقعی سزا دی جائے،ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے اور ایسا قانون بنایا جائے جو مختلف مذاہب کی مقدس شخصیتوں کی اہانت کو قابل سرزنش جرم قرار دیتی ہو اور اس پر بر وقت اور مناسب کارروائی ہوسکے۔مولانا خالد سیف اللہ رحمانی جنرل سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے گستاخان رسالت کے خلاف احتجاج کو جائز اور فطری قرار دیا اور ان کو خراج تحسین پیش کیا،نیز انہوں نے کہاکہ اتر پردیش میں احتجاج کرنے والوں کے خلاف جس طرح یک طرفہ اور جانبدارانہ کارروائی کی جارہی ہے وہ بے حد افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔