چنگیری شیولنگیشوراسوامی سرکاری فرسٹ گریڈ کالج میں یومِ اُردو کا انعقاد

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
چنگیری:۔شہر کے شیوالنگیشورا سوامی سرکاری فرسٹ گریڈ کالج میںیوم اُردوسے متعلق ایک اجلاس منعقد کیا گیا،جس کاآغاز بی کام سالِ سوم کےطالب علم فردین خان کے ذریعہ تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا ۔ سید عدنان بی یس سی سال دوم نے حمدباری تعالیٰ پیش کی، مختارالنسا ایم کام سال دوم نے نعت شریف کا نذرانہ پیش کیاجبکہ سودا ترنم اور عربیہ بانو بی یس سی سال سوم کے طلبا نے مہمانوں و معززین کا استقبال کیا، پروفیسر سی سید خلیل سابق چیرمن شعبہ اُردو کویمپویونیور سٹی،اور پروفیسر سید ثنا اُللہ پرنسپل سیہادری آرٹس کالج و چیر من شعبہ اُردو کوئمپو یونیورسٹی مہمان خصوصی شریک رہے۔ اجلاس کے افتتاح کے بعد پروفیسر سی سید خلیل احمد نےبات کرتے ہوئے کہاکہ طلباء کو تاکید کی کہ اور اُردو زبان کی  اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ طلباء علامہ اقبال کی شاعری سے استفادہ کریں اور ان کے پیغام سے اپنا مستقبل سنوارنے کی کوشش کرین کہ اقبال کی شاعری میں طلباء کا قوم کا اور ملک کا مستقبل پوشیدہ ہے،پروفیسر سید ثنا اللہ نےکہا کہ اُردو زبان ملک کی زبان ہے ۔ اُردو یہیں پیدا ہوئی یہیں پلی بڑی  اس زبان میں بڑی شیرنی پائی جاتی ہے اُردو  قومی یکجہتی بھائی چارہ آپسی رواداری کی پیکر ہے، اردو زبان کسی ایک فرقے یا مذہب کی میراث نہیں ہے ،بلکہ یہ اس ملک کی میراث ہے مزید سید ثنااُللہ نے  مثال دیتے ہوئے بتایا کہ نے اس زبان میں پہلے گیان پیٹھ اعزاز حاصل کرنے والے فراق گورکھپوری ہیں ،پروفیسر عبد الرحمٰن صدر شعبہ انگریزی  گورنمنٹ فرسٹ گریڈ کالج نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔اجلاس میں کالج کے آئی کیو اے سی کو آرڈینیٹر ڈاکٹر وجئے کما ر ین سی ،گورمہ ڈی ین صدر شعبہ سماجیات ، شنمکھپا کے ایچ کلچرل کوآرڈینٹر، کلیشپاا سپورٹس کوآرڈینٹر، دادا پیر صدر شعبہ طبیعات ، ڈاکٹر روی صدر شعبہ کنڑا ، ستیش کمار ین یس یس کوآرڈینٹر، ڈاکٹر شکنتلا شعبہ تاریخ ، ڈاکٹر داکشاینی شعبہ معاشیات اور سُپریہ شعبہ حساب شریک رہے۔خطابات کے بعد مہمانانِ خصوصی کو شعبہ اردو کے طلبا اور اساتذہ کی جانب سے تہنیت پیش کی گئی،صدر شعبہ اردو عابد سلمٰی نے کلیدی خطبہ پیش کیا،کالج کے انچارج پرنسپل ڈاکٹر محمود خاں نےاپنے صدارتی خطبہ میں اردو زبان سے متعلق طلبا میں پائے جانے والے جوش وجذبہ کو سراہا۔ نیہا فردوس اور مختار النسا ایم کام سال دوم کے طلبا نے نظامت کے فرائض انجام دئے۔سید عدنان بی یس سی سال دوم نے مہمانوں معززین و شرکاء کا شکریہ ادا کیا اسی کے ساتھ اجلاس اختتام پذیر ہوا۔