داونگیرے:۔ ضلع یوتھ کانگریس کی جانب سے ریاستی یوتھ کانگریس صدر محمد نلپاڈ کی قیادت سابق ریاستی وزیر و رکنِ اسمبلی داونگیرے جنوب ڈاکٹر شامنور شیو شنکرپا ،سابق ریاستی وزیر و سابق رکنِ اسمبلی داونگیرے یس یس ملیکارجن کی نگرانی میں پکوان گیس ،ڈیزل ،پیٹرول ،ادویات ،وغیرہ کی آسمان چھوتی قیمتوں کے خلاف آج ’10’ اپریل کو بڑے پیمانے پر احتجاج کیا جائے گا اس بات کی اطلاع ضلع یوتھ کانگریس صدر نکھل کونڈجی نے اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس دن دوپہر تین بجے داونگیرے مونسپل کارپوریشن دفتر کے سامنے گاندھی جی اور بھگت سنگھ کے مجسمہء کو پھولوں کی مالاپہنا کر احتجاج کا آغاز کرتے ہوئے ارونا ٹیاکز سرکل تک بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا ضلع یوتھ کانگریس صدر نے تما م منتخب عوامی نمائندون ضلع کانگریس اور ضلع کے تمام بلاک صدور ،مہیلا کانگریس، ضلع یس سی یس ٹی ،وہ بی سی کانگریس شعبہ جات سے اور ضلع ین یس یوآئی ،یوتھ کانگریس ،سٹی مونسپل کارپوریشن کےسابق و حالی کارپوریٹرس ،اے پی یم سی اراکین، کے علاوہ گرام پنچایت اراکین سے بھی اس احتجاج میں شرکت کی اپیل کی ہے،اخباری کانفرنس میں یوتھ کانگریس ریاستی جنرل سکریٹری ،و ملت ایجوکیشنل اسوسیشن کے نائب سکریٹری سید خالد احمد ،یل یم ہیچ ساگر ،آر بی ذیڈ باشاہ ،ہریش بساپور رنجیت ، تپیش ،سنتوش وغیرہ شریک رہے۔
