مولانا آذاد تعلیمی و ثقافتی ادارے کی جانب سے پُرانی ملت اسکول میں عیدِمیلادالنبی ﷺ کے پیش نظر اسکولی طلباء میں حمد نعت مقابلہ جات اور طلباء کو انعامات کی تقسیم

اسٹیٹ نیوز
داونگیرے:۔ شہر کے آزاد نگر میں واقع  پُرانی ملت اسکول میں مولانا آزاد تعلیمی و ثقافتی ادارے کی جانب سے عید میلا د النبی کی مناسبت سے اسکولی طلباء میں حمد و نعت  کا مقابلہ جاتی اجلاس منعقد کیا گیا ،اجلاس میں پُرانی ملت اسکول کے علاوہ دیگر اسکول کے طلباء و طالبات بھی شریک رہے کل تقریبا 1500 سو طلباء و طالبات نے اس اجلاس میں حصہ لیا ،اجلاس کی صدارت تنظیم علماءے اہل سُنت کے صدر مولانا حنیف رضا قادری کی ،طلباء و طالبات کے حمد و نعتیہ مقابلہ جات کے بعد اجلاس میں شہر کی جامع مسجد کے خطیب و امام مولانا شاہد رضا کے ذریعہ تلاوت ِ کلام پاک سے اجلاس کا افتتاح ہوا ،تلاوت کلام پاک کے بعد خود مولانا شاہد رضا نے بارگاہ رسالت ماب میں نعتِ رسول پیش کی ،مہمانِ خصوصی شہر کے جنوب حلقہ کے بلاک ایجوکیشن افسر امبننا نے نے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی نزاد ملالہ یوسف زئی کی بچوں میں تعلیم سے متعلق بیداری سے متعلق تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے نوبل انعام حاصل کرنے والی ملالہ یوسف زئی سے حوصلہ حاصل کرنے کی تلقین کرتےہوئے اس ماہ مبار ک میں مولانا آزاد ادارے کی اس کاوش کو سراہا بالخصوص ادارے کے صدر سی آر نصیر کے ذریعہ طلباء کے حوصلوں کو بلند رکھنے کی سمت خدمات کی ستائش کی ،مولانا حنیف رضا قادری نے عیدِمیلا د کی مناسبت سے اس طرح کے اجلاس منعقد کرنے پر طلباء میں حمد باری تعالی اور نعت رسول  کے جذبے کو اجاگر کرنے کی سمت میں مولانا آزاد ادارے اور ادارے جڑے افراد کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے خطاب میں پیغمبراسلام کی آمد سے پہلے دُنیاں سسکتی بلکتی انسانیت اور عورتوں پر ہونے ظلم حتہ کہ لڑکیوں کی پیدائش پر زندہ درگور کرنے عمل پر تفصیلی روشنی ڈالی اور کہا پیغمبر اسلام کی آمد کا دن دراصل انسانیت کی آزادی کا دن ہےکائینات کی ہر شئے اُن کی آمد کی خوشی مناتی ہے اور منانا بھی چاہیئے کہ اُن کی دُنیان تشریف آوری سےادم کو ادمیت مل انسان کو انسانیت کے ساتھ زندگی کرنے کے سلیقے عطاء ہوئے ضروری ہے کہ پیغمبر اسلام کی آمد کی خوشی کو یومِ امن کے نام سے منایا جائے ،مولانا آزاد تعلیمی و ثقافتی ادارے کے صدر سماجی کارکن داکٹر سی آر نصیر احمد اس موقع پر اپنے خیالات اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے ‘9’ تاریخ کو اسکول کی چھٹیاں شروع ہوجاتی ہیں اور طلباء کو ایک جگہ جمع کرنا مشکل معاملہ ہوسکتا ہے اسی لئے ادارے نے پہلے ہی اس کام کرنا مناسب سمجھا اورآج یہ اجلاس منعقد کیا گیا ،ایک سوال کے جواب میں کہ نصیر صاحب آپ اپنے ہرکام میں طلباء کو منتخب کرتے ہیں طلباء کے تین آپ کی اس دلچسپی سے متعلق آپ کیا کہنا چاہیں گے تو جواب میں سی آر نصیر احمد نے کہا کسی بھی قوم کے بچے ہوں وہ ملک اور قوم کی بنیاد اور مستقبل ہوتے ہیں بچپن میں ہی انہے اپنے اندر انسانی اقدار کا علم اگر میسر ہوتا ہے تو یقینا وہ بڑے ہونے کے بعد اپنے اسلاف کے کارناموں پر نظر رکھتے ہوئے شندگی گذارین گے ہر بڑے کو چاہیے کہ وہ چھوٹوں پر شفقت سے پیش آئے اور ہے چھوٹے کو چاہیئے کہ وہ بڑوں کا ادب کرے یہی پیغمبر اسلام کی تعلیمات ہیں اسی مقصد کے تحت ہم ہمیشہ کاربند رہتے ہوئے طلباء کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اُنہیے ملک بہتریں شہری کے ساتھ اپنے مذہب پر عمل پیرا ہونے کے لئے تعاؤن کرتے رہتے ہیں یہی ہمارہ مقصد ہے بچے کسی بھی قوم کے بچے بچے ہی ہوتے ہیں بچوں سے شفقت ہمارہ نصب العین ہے یہی وجہ ہے مولانا آزاد ادارے کی جانب سے ہر سال ہم بچوں میں طلباء کی تعلیمی ضرورتوں کو محسوس کرتے ہوئے اُنہے اشیاء ضروری فراہم کرتے ہیں ،اجلاس کے اختتام پر حمد و نعت کے مقابلوں میں حصہ لئے طلباء کو اول ،دوم ،سوم،کی نشاندہی کے ساتھ انعامات تقسیم کئے گئے اور طلابء کے علاوہ تمام شرکا کو اس موقع پر شرینی بھی تقسیم کی گئی،اجلاس میں جنوب حلقہ کے بلاک ایجوکیشن افسر امبننا  آزاد نگر پولس اسٹیشن سب انسپیکٹر تیپے سوامی ،اکبر مُلا محکمہء پولس ،انور صاحب ،رحمانیہ عربی مدرسے کے معلم مصطفیٰ ،سی آر قدیر احمد ،نوراُللہ خان ،معلم رحمت اُللہ ،محمد نظام،سید مصطفی، کے علاوہ اسکول کے تمام معلمات بھی طلباء کے ساتھ اس اجلاس میں شریک رہے ،بعداجلاس صلاۃ وسلام و مولانا حنیف رضا قادری کی دُعا کے ساتھ اجلاس اختتام پذیر ہوا ،مولانا آزاد تعلیمی و ثقافتی ادارے کے صدر سماجی کاکن داکٹر سی آر نصیر احمد نے تمام مہمانوں  و شرکاء کا استقبال و شکریہ اداکیا ۔