معاشرے کو نصیر احمد جیسے افراد کی ضرورت ہے: جی یم سدیشور

اسٹیٹ نیوز
داونگیرے:۔ شہر کی مضافات میں ککرگولا،اورگولا میں واقع  مدرس ٹچ انگلش میڈیم اسکول میں منعقد سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے  سابق مرکزی وزیر ورُکنِ پارلیمان ڈاکٹر جی یم سدیشور نے کہا ،انسانی معاشرے کیلئے تعلیم نہایت ضروری ،تعلیم کے بغیر نا انسان ترقی کرسکتا ہے نا انسانیت کسی بھی ملک ،معاشرہ و سماج کی ترقی دیکھنا ہو تو اس سماج کے معاشرے کے ملک  کےشہریوں کا تعلیم یافتہ ہونا ضروری ہوتا ،مزید اُنہوں نے کہا کہ سی آر نصیر احمد ہماری پارٹی کے ایک لیڈر ہیں جو ہمیشہ تعلیمی طور ملک کو مضبوط بنانے کی سمت میں کام کرتے رہتے ہیں ،یہ باقاعدہ کو ئی تعلیمی ادارہ نہیں چلاتے مگر جہاں بھی تعلیمی ادارہ جات ہو سرکاری ہوں یا پھر نجی ہر جگہ وہ اپنی جانب سے مناسب تعاؤن فراہم کرتے رہتے ہیں،ان کی یہ خدمت  بلاتفریق مذہب و ملت زبان کی قید و بند بالا ہے،اس اجلاس میں بھی وہ اپنی طرف سے اپنے ادارے کے نام سے یہاں زیر تعلیم طلباء کو تعلیمی اشیاء فراہم کرتے ہوئے  تعلیم سے متعلق اپنی دلچسپی کا مظاہرہ کیا ،ایسے افراد کی سماج کو بہت زیادہ ضرورت ہے،ومکار شیوچاریہ سوامی اورگولا ،بسواپربھو سوامی مرگہ راجیندرا ویرکتا مٹھ داونگیرے کے علاوہ کے بی بسوانگوڈا ،ہیچ جے معُین الدیں ،وغیرہ شریک رہے ،اسکول طلباء کی جانب سے ثقافتی پروگرام پیش کئے گئے ہر دو سومی اور دیگر مدعو مہماناں خصوصی کے ہاتھوں اجلاس کا افتتاح کیا گیا ،مدرس ٹچ انگلش میڈیم اسکول کے سکریٹری مشتا ق احمد نے مہمانوں کو شکریہ ادا کیا ،طلباء والدیں علاوہ مقامی افراد بھی اپنی پوری دلچسپی کے ساتھ اجلا س میں شریک رہتے ہوئے طلباء کے اندر موجود خوبیوں کا نظارہ کرتے ہوئے اسکول انتظامیہ اور اساتذہ کی خدمات کو سراہا۔