پہلی تا پانچویں جماعت تک فی الحال اسکول نہیں کھولیں گے:وزیر اعلیٰ

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بنگلورو:(انقلاب نیوزبیورو):۔ وزیراعلیٰ بسوراج بومائی نے ہفتہ کو کہا کہ حکومت نے ابھی تک کلاس 1 سے 5 تک کے اسکول کھولنے پر غور نہیں کیا ہے اور بڑے پروگراموں اور ریلیوں کو روکنے کے لیے ایک بار پھر ہدایات جاری کرے گی۔کلاس 1 سے 5 تک اسکول دوبارہ کھولنے کے سوال پر بومائی نے نامہ نگاروں کو بتایا ”ہم نے ابھی اس بارے میں فیصلہ نہیں کیا ہے۔ ہم دیکھیں گے کہ کلاس 6، 7 اور 8 کے لیے حالات کیسے ہیں اور اس کی بنیاد پر مزید فیصلہ کیا جائے گا۔کوویڈ پابندیوں کے باوجود ریاست میں سیاسی جماعتوں کے بڑے پیمانے پر ہونے والے جلسوں اور ریلیوں کے بارے میں پوچھے جانے پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہم ان تمام چیزوں کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں۔ کچھ ایسے واقعات ہوئے ہیں۔ ہم ایک بار پھر ان کے لیے ہدایات جاری کریں گے۔