اقلیتوں کیلئے حکومت کی متعدد سہولیات کیلئے عرضیاں مطلوب

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ :کرناٹک مینارٹی ڈیولپمنٹ کارپوریشن شیموگہ نے سال 2022-23 کیلئے مختلف اسکیموں کے تحت اقلیتی طبقہ جیسے عیسائی، مسلمان، جین، بدھ ، سکھ پارسیوںاور اینگلو انڈین کومختلف سہولت فراہم کرنے کیلئے  آن لائن عرضیاں طلب کی گئی ہے۔شرماشکتی لون اسکیم کے تحت 50ہزار روپئےسے کم قرض اور 4فیصد شرح سود پر50 فیصد قرض اور50 فیصد سبسڈی دی جائے گی۔ خود روزگار اسکیم کے تحت، قومی بینکوں کی مدد سے یونٹ کی 33فیصد قیمت کے تحت زیادہ سے زیادہ1لاکھ تک سبسڈی دی جائے گی۔ آٹو رکشا / ٹیکسی / گوڈس گاڑیوں کی خریداری کیلئے سبسڈی معاوضہ دیا جائیگا۔ آٹو رکشا کی خریداری پر 75000 روپے کا معاوضہ اور ٹیکسی / گوڈس گاڑی کی مالیت کا33 فیصد اور زیادہ سے زیادہ50.2 لاکھ روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔ان سہولیات کو حاصل کرنے کیلئےامیدوار کی عمر 18 سے 55 سال کے درمیان ہونی ضروری ہےاور سالانہ آمدنی50.3لاکھ روپے سےکم ہونی چاہئے۔ خود روزگار اسکیم کیلئے دیہی باشندوں کی سالانہ آمدنی 81000روپے سے کم ہونی چاہئے۔ اسی طرح شہری باشندوں کیلئے 1لاکھ30 ہزار سے آمدنی کا کم ہونا ضروری ہے۔درخواست گذاروں کو چاہیے کہ وہ آن لائن درخواست کی ہارڈ کاپی www.kmdconline.karnataka.gov.in  پر حاصل کریں اور اسے تمام دستاویزات کے ساتھ 15 جون سے پہلے پہلےڈسٹرکٹ آفس آف کرناٹکا میناریٹی ڈیولپمنٹ ، ننجپا اسپتال کے بالمقابل روڈ، اچوتیارائو لے آئوٹ4کراس شیموگہ ، میں داخل کرناہوگا۔ یا پھر ان نمبرات رابطہ کریں: 08182-228262