آنجہانی سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی 77 ویں جنم دن کی مناسبت سے500طلباء کو نوٹ بک و پین تقسیم

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
داونگیرے(انقلاب نیوزبیورو):۔ شہر میں یوتھ کانگریس کی جانب سے آنجہانی وزیر اعظم راجیو گاندھی کے جنم دن کی مناسبت سے ایس کے عبدالحمید کامپوزٹ پی یو کالج میں 500طلباءو طالبات  کو نوٹ بک اور پین تقسیم کرتے ہوئے جنم دن منایا گیا۔اس موقع پر یوتھ کانگریس ریاستی جنرل سکریٹی سید خالد احمد نے کہا کہ ڈیجٹیل انقلاب کے روح رواں آنجہانی سابق وزیر اعظم راجیوگاندھی کی وجہ سے نئی نسل کو مزید کامیابی سے ہمکنار ہونے کا ذریعہ ہوا۔ آنجہانی سابق وزیر اعظم کی ملک کی خاطر انمول خدمات ہیں ، اٹھارہ سال کی عمر نوجوانوں کو ملک میں حق رائے دہی کے استعمال کا موقع فراہم ہوا تو وہ آنجہانی سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کی نوجوانوں سے محبت کا ثبوت ہے اور ان کے جذبات کے احساس کا پتہ ہے ۔اس موقع پر ملت تعلیمی ادارہ جات کے بانی سید سیف اللہ ،پرنسپل ذاکر حسین ،کانگریس نوجوان لیڈر لیاقت علی ،محمد زکریا ، محبوب باشاہ ،سمیر،فاروق، اساتذہ میں فضل الرحمن ،زوفشان وغیرہ شریک رہے۔