کوگلور گرام پنچایت چیرمن کیلئےبنے ہٹی ششی کمار منتخب

اسٹیٹ نیوز
چنگیری:۔تعلق کے قصبہ کوگلور گرام پنچایت چیرمن گریش کی جانب سے استعفےکے بعد خالی نشست کیلئے منعقد چیرمن کے انتخاب میں بنے ہٹی ششی کمار کو گرام پنچایت اراکین نے بلامقابلہ چیرمن منتخب کیا ۔اس موقع پر کانگریس پارٹی لیڈر وڈنال اشوک اور پنچایت اراکین نے مبارک باد پیش کیا۔