شہر کے راج کالوے پر سے ناجائز قبضہ ہٹانے کا حکم: ڈی سی

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ :مقامی لیڈر نوراللہ کی گزارش پر شیموگہ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر آر سیلوامنی نے آر یم یل نگر کے حالات کا جائزہ لیا۔ اس دوران نوراللہ نے ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر افسروں کو مسائل سے واقف کرایا جس پر ڈی سی نے تحصیلدار این جے ناگراج کو احکامات جاری کئے کہ وہ اس مسئلے کیلئے اپنی قیادت میں ایک کمیٹی تشکیل دیں اور شہر بھر میں جہاں کہیں بھی راج کالوے پر ناجائز قبضہ جات کئے گئے ہیں انہیں اسکی رپورٹ پیش کریں ۔ساتھ ہی انہوں نےاس بات کی تاکید بھی کہ ہے کہ تحصیلداربروقت راج کالوے پر سے ناجائز قبضہ جات کی نشاندہی کرکے رپورٹ پیش کرنا ہوگا اورشیموگہ کارپوریشن سمیت اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی انتظامیہ ان جگہوں کو جلدازجلد صاف کروانے کا حکم دیا ہے۔انہوں نے آر ایم ایل نگر کے حالات کا جائزہ لینے کے بعد کہا کہ نالوں پر قبضہ جمانے کی وجہ سے پانی کی نکاسی میں خلل پیدا ہورہا ہے اوریہی وجہ ہے کہ بارش کے دنوں میں یہاں کے حالات بد سے بدتر ہورہے ۔ مقامی باشندوں کی شکایت کے بعد ڈپٹی کمشنر نےراج کالوے پرناجائز قبضہ کرنا بھی آبی مسائل کی بڑی وجہ بتایاہےاور جلدازجلد اس پر عمل کرنےکی افسران کو ہدایت دی ۔